426

فیس بک سے اپنی قیمتی معلومات کیسے بچائیں؟

تحریر شئیر کریں

فیس بک سے اپنی قیمتی معلومات کیسے بچائیں?اہم معلاماتی تحریر؟

جدید دنیا میں پرائیویسی سے رہنا اتنا مشکل ہوتا جا رہا ہے وہ بھی ایک موبائل نامے آلے کی بدولت جس کی کوئی حد نہیں۔

فیس بک ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ اپنے موبائل پہ کوئی بھی ایکٹیویٹی کرتے ہیں کوئی ایپ استعمال کرتے ،یہاں تک کہ آن لائن اکاونٹ استعمال کرتے ہیں اس کا ریکارڈ بھی فیس بک اپنے پاس رکھتا ہے۔ وہ بھی آپ کی اجازت سے۔اس حوالے 2011 میں آسٹریا کے اسکرمز نے فیس بک سے درخواست کی وہ ہمیں وہ والا ڈیٹا فراہم کرے جو وہ اپنے پاس سیو رکھتے ہیں۔ان کے جواب میں فیس بک نے 12 سو فائلز پر مشتمل ڈیٹا مہیا کیا۔جن میں وہ تمام ایپس جو آپ اپنے موبائل میں انسٹال کرتے ان کا ریکارڈ،آئی پی ایڈریس۔۔لوکیشنز جہاں جہاں یوزر گیا۔وہ فائلز میسجز وغیرہ بھی جو صارف نے ڈیلٹ کر دیں تھیں۔

ابھی واٹس ایپ کے حوالے جو سننے میں آرہا ہے کہ وہ انفارمشن فیس بک کو دے گا۔اس حوالے سے ماہرین نے غور کیا تو پتہ چلا واٹس ایپ تو دے گا ہی مگر ہم خو د اپنی لاعلمی سے فیس بک کو کیا کچھ دے رہے ہیں۔سورہ روم کی آیت یاد آریی ہے۔”خشکی اور تری میں فساد برپا ہوگیا تمہارے ہاتھوں کی کمائی سے”یعنی بہت سے کم ہم اپنے ہاتھوں انجام دیتے جو ہماری ہلاکت کا سبب بنتے ہیں۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا ہم فیس بک سے اپنی قیمتی انفارمشن بچا سکتے ہیں ؟تو اس کا جواب ہاں میں ہے۔

آپ فیس بک سیٹنگ میں جائیں۔پھر off face book activityمیں جائیں۔اس پہ کلک کرنے سے جو ونڈو آپن ہو گی اس پہ تین آپشنز ہوگی۔
Menage face book activity
Clear history
More options

کلیئر ہسٹری پہ کلک کرنے سے اس سے پہلے کتنی بھی انفارمشن فیس بک پہ سیو ہو چکی ہیں وہ ڈیلیٹ ہو جائیں گیں۔اس کے بعد more optionsپہ کلک کریں۔ futre off face book activity پہ کلک کرنے سے یہ آپشن کہ آپ کی انفارمشن لیک ہو رہی ہیں۔ختم ہو جاۓ۔اب فیس بک کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ آپ کی قیمتی انفارمشن چراۓ۔

آخر میں صرف اتنا کہنا ہے۔موجودہ دور دجال کا دور ہے۔جس میں جھوٹ فریب اور مکر اتنا ہو گا کہ سچ ڈھونڈنے پہ بھی نایاب ہو جاۓ گا۔ایسے میں اس جھوٹ اور مکرو فریب سے کیسے بچنا ہے؟ہمیں بطور مسلمان وہ سب سیکھنا ہوگا۔قرآن کہتا ہے “دشمن کے مقابلے میں اپنے گھوڑے ہر وقت تیار رکھو”جدید دور کا گھوڑا جدید ٹیکنالوجی اور اس کا استعمال ہے۔اب ایسے میں ہم نے دشمن سے کیسے بچنا ہے یہ سب ہمیں سیکھنا ہوگا۔حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے مومن کی فراست سے بچو یہ اللہ کی نظر سے دیکھتا ہے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ مومن نا دھوکہ دیتا ہے اور نا دھوکہ کھا سکتا ہے۔آج کی پوسٹ فیس بک سے اپنی قیمتی معلومات کیسے بچائیں؟اسی سلسلے کی کڑی ہے۔جدید علوم خود بھی سیکھیں اور دوسروں کو بھی سکھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں