459

فیس بک کی ریٹنگ گرانے سے کیا ہوگا؟

تحریر شئیر کریں

فیس بک کی ریٹنگ گرانےبسے کیا ہوگا؟جانیے قلمکتاب پر

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ کس طرح اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اور اب اسرائیل نے امریکہ سے 735 ملین ڈالر لاگت کا اسلحہ خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ اس صورتحال میں دیکھا گیا ہے کہ فیسبک بھی اسرائیلی دہشتگردی کی حمایت کر رہا ہے۔ اور بے شمار ایسے فیسبک پیج جو کہ بار بار رپورٹ کیے جا رہے ہیں، وہ بھی ڈیلیٹ نہیں کر رہا۔


ایک مسلمان کی حیثیت سے، یم فلسطینیوں کی وہاں جا کر تو مدد نہیں کر سکتے، لیکن گھر بیٹھے بیٹھے دشمن کو معاشی طور پر خطرناک دھچکا ضرور لگا سکتے ہیں۔
اس کے لیے آپ گوگل پلے سٹور (Google Play Store) کھولیں، جن لوگوں نے پہلے سے فیسبک ڈاونلوڈ کی ہوئی ہے تو وہاں آپ کے پاس Rating کا option آئے گا۔ 5 سٹار ہوتے ہیں۔ آپ نے اسے 1 سٹار دینا ہے اور description میں نیچے دیا گیا جملہ لکھنا ہے۔
It supports Israeli Terrorism.
یہ لکھ کر آپ نے submit کر دینا ہے۔ فیسبک کی rating 4.1 تھی جو کہ اب صرف 2.6 رہ گئی ہے۔ جیسے ہی rating کم ہو کر 1 تک پہنچے گی، فیسبک Play store سے ڈیلیٹ ہو جائے گی اور اسے اربوں ڈالرز کا نقصان ہو گا۔
یہ تحریک عرب ممالک میں زور پکڑ چکی ہے۔ اور آپ نے بِھی اس میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ صرف 2 منٹ لگیں گے rating کرنے میں ….تو بسم اللہ کجیجے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں