418

مائنڈ مت کرنا

تحریر شئیر کریں

مائنڈ مت کرنا

عجیب رواج چل نکلا ہے یہ ماٸینڈ مت کرنا۔یعنی پہلے بتادیا جاتا ہے کہ ہم کچھ الٹا سیدھا بولنے والے ہیں لیکن آپ نے ماٸینڈ نہیں کرنا حالانکہ جس کے پاس ماٸینڈ ہوگا وہ ماٸینڈ تو کرےگا نا۔
ماٸینڈ نہ کرنا کہہ کر ہم نہ جانے کتنے دل توڑ دیتے ہیں اور دوسرے شخص کو مروت میں کہنا پڑتا ہے کہ ماٸینڈ نہیں کیا۔
اور اگر وہ ماٸینڈ کرجاٸے تو کہا جاتا ہے کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ ماٸینڈ نہیں کرنا۔مطلب اب احساسات اور جذبات کو بھی ان لفظوں سے روکا جاتا ہے۔ اور عجیب بات یہ کہ پھر ہم کہتے ہیں ہم نے تو ویسے ہی کہا تھا۔
جب ویسے ہی کہنا تھا تو کہا کیوں۔۔؟؟


ہاں اگر کوٸی نصیحت کرے تو واقعی ماٸینڈ نہیں کرنا چاہیے۔بلکہ نصیحت کو قبول کرنا چاہیے۔
طلیکن ناصح کو بھی چاہیے کہ ایسے انداز میں نصیحت کرے جو ماٸینڈ کرنے والی نہ ہو۔


ہم کیسے جانے انجانے میں ایک دوسرے کو تکلیف پہنچاتے رہتے ہیں۔اور ماٸینڈ نہ کرنا کہہ کر اس بات سے آزاد ہوجاتے ہیں کہ کسی کے دل کو توڑ چکے ہیں۔ وہ دل جہاں رب تعالیٰ رہتے ہیں۔ اور ہاں ماٸینڈ مت کیجیے گا۔۔
ازقلم:آمنہ نور

مائنڈ مت کرنا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں