533

میرے اجداد کا شہر کابل

تحریر شئیر کریں

‏میرے اجداد کا شہر کابل پھر سے خوشیاں سمیٹ لانے والا ہے

12 نومبر کی رات جب طالبان نے کابل کو خالی کیا تھا
اور آج وہی طالبان افغان کابل کے دروازے پر موجود ہیں
ماضی کے دریچوں سے جھانکتے غمزدہ دن تکلیف دہ راتیں
درد میں ڈوبے مناظر💔
بیوہ ہوتی جوان بہنیں
یتیم بچوں کی آہیں
دل کے نہاں خانوں میں سے سسکتی نظر آ رہی ہے
اس آنے والی فتح مبین
کی آمد سے وہ تمام غم تازہ ہو رہے ہیں
جنہوں نے اس فتح مبین کے لیے بیس سالوں سے بے انتہا قربانیاں دیں
یہاں تک کہ ایک ایک گھر سے تین تین چار چار جنازے بیک وقت اٹھتے
اور کہیں تو پورا خاندان ہی بمباری کی زد میں آجاتا
اور ان کو کاندھا دینے کے لئے بھی کوئی نہیں ہوتا
تو کہیں ان مہاجرین عورتوں کی بے بس یاد آ جاتی ہے
جو ملک افغانستان میں ڈھکی چھپی اپنے گھروں کے اندر زندگیاں گزار رہی تھی
لیکن جنگ کے بعد اب خیمہ بستی میں
لائن میں لگے ایک ایک چیز کے لیے ترستی نظر آ رہی ہے
جن کی چادر کا کنارا کسی نے آج تک نہیں دیکھا تھا
آج ان کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے

لیکن آج شہر کابل کہ دروازے پر موجود طالبان کابل کو دوبارہ سے ان ظالموں کہ پنچے سے آزادی دلانے میں بر سر پیکار ہے

وہی خوشیاں وہی گزرے دن رات جو اسلامی نفاذ کے زیر سایہ امن و امان سے گزرے
آبعد باذن اللہ وہی دن رات پھر سے لوٹ آئیں گے

میرے اجداد کا شہر پھر سے اپنی خوشیاں سمیٹ لانے والا ہے
میرے اجداد کے بکھرے لوگ جہاں کہیں بھی ہیں
ان کے خوشیوں بھرے دن آنے والے ہے
آج بار بار
(خربت خیبر
فاذا نزل بساحتھم فسآء صباح المنذرین)

والی حدیث یاد آرہی ہے

پس وہ عذاب جب ان کے صحن میں نازل ہوگا
تو ان لوگوں کی کیسی بری صبح ہوگی جن کو عذاب سے ڈرایا جا چکا تھا۔

آج افغان طالبان نے اس بات کو ثابت کیا
اصحاب رضی اللہ عنہم کا جذبہ آج بھی ان کے متبعین میں موجود ہے
آج بھی خالد بن ولید کے جانشین ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جس معرکہ میں
شامل ہوتے ہیں
وہی معرکہ
اپنے نام کر لیتے ہیں

اے میرے اجداد کے شہر
تمہیں یہ آنے والی فتح مبین مبارک ہو
اے کاش کہ میرے اختیار میں ہوتا
تو میں پورے شہر میں چراغاں کرتی
منادی کرتی
یہی اسلام کے حقیقی ورثاء ہیں
جنہوں نے اس دور میں
ہر الزام کو
ہر ظلم کو
ہنستے مسکراتے برداشت کیا
لیکن اپنے ارادے سے پیچھے نہیں ہٹے
میرے بس میں ہوتا
تو میں گلی کوچوں میں شہر میں منادی کرتی
افغان کی فتح اسلام کی فتح ہے
افغان کی فتح جہاد کی فتح ہے
افغان فتح طالبان کی فتح ہے
جاء الحق و زھق الباطل
ان الباطل کان زھوقا

ع۔خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں