میگرین کیا ہے؟ شرطیہ علاج صرف ایک سورت سے
میگرین جسے آدھا سردرد بھی کہا جاتا ہے۔ ایک عام لیکن پیچیدہ قسم کا شدید سر درد ہے جو اکثر ایک طرف سے شروع ہوتا ہے اور دھڑکن یا جھنجھناہٹ کی صورت میں محسوس ہوتا ہے۔ یہ مسئلہ عام طور پر موروثی ہوتا ہے اور مختلف عوامل جیسے ذہنی دباؤ، نیند کی کمی، یا مخصوص کھانوں کے استعمال سے بڑھ سکتا ہے۔ میگرین کے ساتھ بعض اوقات متلی، الٹی، اور روشنی یا شور کی حساسیت بھی ہو سکتی ہے۔
میگرین کا شرطیہ علاج
میگرین کے لیے ایک انتہائی آزمودہ اور مجرب روحانی علاج سورہ فاتحہ کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ یہ عمل نہایت آسان اور موثر ہے:
1. دو گلاس پانی لیں:
ایک گلاس دائیں ہاتھ کی انگوٹھے اور دو انگلیوں سے پکڑیں، اور دوسرا گلاس بائیں ہاتھ کی انگوٹھے اور دو انگلیوں سے۔
2. نماز کے بعد عمل کریں:
نماز کے بعد جائے نماز پر سکون کے ساتھ بیٹھ جائیں۔
3. سورہ فاتحہ سات مرتبہ پڑھیں:
سورت فاتحہ کا ایک نام رقیہ یعنی دم کرنے والی سورت ہے اس کو سورہ۔شفاء بھی کہتے ہیں لا علاج بیمارہوں میں اس کا پڑھنا اکسیر ہے۔
دونوں گلاسوں پر سورہ فاتحہ سات مرتبہ مکمل توجہ اور یقین کے ساتھ پڑھیں۔
4. پانی پئیں:
یہ پانی آہستہ آہستہ پی لیں۔
یہ عمل روزانہ کرنے سے ایک یا دو بار میں ہی فرق محسوس ہوگا۔
یہ علاج روحانی اور اعتقادی نوعیت کا ہے اور صرف اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ کرتے ہوئے کیا جائے۔ اگر میگرین کی شدت برقرار رہے تو ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنا بھی ضروری ہے۔
یہ نسخہ نہایت مجرب ہے اور متعدد افراد اس سے فائدہ حاصل کر چکے ہیں۔ اللہ شفا دینے والا ہے۔
میگرین کا شرطیہ علاج