430

نادیہ خان اور قوس قزاح

تحریر شئیر کریں

کچھ الفاظ کچھ جملے رگوں میں دوڑتے خون کو منجمد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔میرے ساتھ بھی آج یہی ہوا جب میں نے انسٹاگرام اوپن کیا تو نادیہ خان کے نیو شوہر اپنے ہنستے مسکراتے چہرے کے ساتھ براجمان تھے اہم یہ نہیں اہم وہ الفاظ تھے جو نادیہ خان نے اس پکچر کے نیچے رقم کیے تھے۔الفاظ کیا تھے ایک داستاں تھے۔جی ہاں ایک مطلقہ کی زندگی میں آنے والے طوفاں کے بعد خوشیوں کی داستان ،ایک بیوہ کی زندگی میں آنے والی خزاں کے بعد بہار کے نغمے سناتی ہواؤں کی داستاں۔۔۔اور عورت بھی وہ جس کی زندگی کی کشتی دو بار ہچکولے کھا چکی ہو۔اور تنہا بچوں کو پالنے کا فریضہ بھی سرانجام دے رہی ہو۔تو ایسی زندگی کا تصور وہی کر سکتے جو اس کی جھلک دیکھ چکے ہوں۔

تو آتے ہیں ان الفاظ کی طرف جس نے میری اس کڑاکے کی سردی میں بھی دل و دماغ کی ساری حسیات بیدار کر دیں اور بہت دیر تک ان الفاظ کے سحر میں کھوئی رہی۔کیا جادو ہے ان الفاظ میں ملاحظ کیجے

Thank you for being my rainbow after storm

یہ بھی پڑھیے

نادیہ خان کے نۓ شوہر کون ہیں؟

نادیہ خاں گلیمرس کی دنیا کا مقبول نام ہے جو آج کل اپنی تیسری شادی کی وجہ سے خبروں کی زد میں ہیں۔ان الفاظ کی خوشبو سے ان کی اندرونی خوشی اور اس خوشی کے پیچھے چھپے طوفانوں کی داستاں رقم ہے۔

خوشیاں بڑی انمول ہوتیں ہیں۔یہ چھپا کر رکھنے والی چیز ہوتیں ہیں مگر اتنا ہی دل چاہتا کہ دنیا بھر کو اپنی ان خوشیوں بھرے لمحات کا بتایا جاۓ جو بہار بن کر ان کی زندگی کے دنوں کو مہکا رہیں ہوتیں ہیں۔قلم کتاب پلیٹ فارم تہہ دل سے دعاگو ہے کہ نادیہ خان اپنی رین بو کے ساتھ یوں ہی ہنستی مسکراتی اور کھکھلاتی رہے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں