570

ٹی بی سے بچاؤ کا عالمی دن

تحریر شئیر کریں

ٹی بی سے بچاؤ کا عالمی دن یہ تقاضا کرتا ہے کہ ٹی بی سے بچاو کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

آج دنیا بھر میں ٹی بی سے بچاؤ کا عالمی دن منا یا جا رہا ہے۔ٹی بی پھیپھڑوں کی بیماری ہے۔جو پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے۔یہ متعدی بیماری ہے۔جوکبھی لا علاج ہوا کرتی تھی۔مگر جدید سائنس نے اس کا علاج دریافت کر لیا جو انسانیت پہ بہت بڑا تحفہ ہے۔پاکستان ٹی بی کے امراض میں چھٹے نمبر پہ ہے۔یہ اگرچہ قابل۔علاج ہے پھر بھی ہر سال پاکستان میں ستر ہزار مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔بچنے کا دارومدار صرف اس بات پر ہے مرض پہلی سٹیج پر دریافت ہو جاۓ۔اور اس کا علاج شروع ہو جاۓ۔

یہ بیماری بچوں بوڑھوں اور کم قوت مدافعت رکھنے والوں ہر جلدی حملہ آور ہوتی ہے۔آج کے دن کا مقصد ٹی بی کے حوالے سے لوگوں ایجوکیٹ کر نا ہے تاکہ وہ اس جان لیوا مرض سے بچ سکیں۔ٹی بی زیادہ تر غریب اور نادار لوگوں پر حملہ آور ہوتی ہے جن کو نامناسب خواراک ملتی اور ان کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے۔اس مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ضروری ہے کہ ایک مریض سے جراثیم دوسرے تک پہنچنے سے روکا

یہ بھی پڑھیے

ماں اور بچے کی ذہانت


جا سکے۔پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو زیادہ تر اس کا شکار ہوتے ہیں۔لہذا اس کے لیے مو ثر اقدامات کی ضرورت ہے
ٹی بی پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے لیذا جو لوگ سگریٹ پیتے ہیں۔ان کے پھیپھڑے کمزور ہو جاتے ہیں۔اس لیے ٹی بی کے جراثیم آسانی سے اس شخص پر حملہ آور ہو جاتے ہیں۔سگرٹ نوشی والے افراد کو اس حوالے سے بچاو کی زیادہ ضرورت ہے۔

متوازن خوراک اور ادویات سے مریض 7 سےنو ماہ تک مکمل صحت یاب ہو جاتا ہے۔اس حوالے سے اہم بات یاد رکھیں ٹی بی قابل علاج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں