663

پانچ سیکنڈ رول

تحریر شئیر کریں

پانچ سیکنڈ رول

پانچ سیکنڈ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں۔جی ہاں پانچ سیکنڈ کا اصول جان کر آپ اپنی منجمد زندگی میں انقلاب لا سکتے ہیں۔

اگر غور کیا جاۓ کہ کامیابی کی راہ کی بڑی بڑی رکاوٹیں کون سی ہیں؟تو آپ کو سمجھ آۓ گا کہ سستی ،کاہلی جھجھک،وقت پہ فیصلہ نا لے سکنا یہ سب آپ کی ترقی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر کے آپ کو پیچھے دھکیل رہے ہوتے ہیں۔

اس بات کو اس مثال سے سمجھنے کی کوشش کریں۔ایک جوتے بنانے والی کمپنی نے اپنا ایک مینجر دور دراز گاؤں میں بھیجا۔اس نے گاؤں کا معائنہ کیا اور فورا سے لکھ بھیجا کہ یہاں تو جوتوں کی کوئی مارکیٹ نہیں ہے کیونکہ یہاں کے لوگ جوتا ہی نہیں پہنتے۔کمپنی نے کچھ عرصہ بعد ایک اور مینجر کو بھیجا۔اس مینجر نے جو رپورٹ دی وہ حیرت انگیز حد تک مختلف تھی اس نے لکھا کہ یہاں کے لوگ جوتا نہیں پہنتے اگر ان کو سکھا دیے جاۓ اور جوتے کے فائدے بتا دیے جائیں تو یہاں جوتوں کی بہت مانگ ہے۔

اس مثال میں دو مختلف رویے دکھائی دے رہے ہیں دراصل یہ رویے پانچ سیکنڈ کی حکمت کو واضح کرتے ہیں۔پہلے مینجر کے دماغ میں بھی یہ بات آئی تھی مگر اس نے جانےدی اور اپنے فیصلے پہ عمل درآمد نا کیا اور ساری عمر پچھتاتا رہا۔دوسرے بندے نے پانچ سیکنڈ کے اصول پر عمل کیا اور اپنے دماغ کو فضول ٹال مٹول میں لگانے کی بجاۓ اپنے منفرد آئیڈیے کو استعمال کیا۔یوں کامیاب و کامران ٹھہرا۔اس کے لیے ترقی کے دروازے کھل گۓ۔

ہم میں سے بیشتر ساری زندگی اپنے فیصلوں پہ عمل درآمد نہیں کرتے۔ٹال مٹول اور سستی سے کام لیتے ہیں اور پھر ساری زندگی پچھتانے میں لگا دیتے ہیں۔

اس کاحل کیا ہے؟

اس کا حل یہ ہے کہ گھڑی کا الارم سیٹ کریں اور جیسے ہی گھڑی بجے تو فورا سے پانچ ،چار، تین ، دو اور ایک کہتے ہوۓ بستر چھوڑ دیں۔یہ عادت آپ کو سسستی کاہلی اور وقت پہ فیصلہ نا کر سکنے اور جھجھک جیسے منفی عوامل سے بچاۓ گی۔شرط صرف یہ ہے کہ آپ نے ہر حال میں یہ پریکٹس کرنی اور اس پہ مداومت یعنی ہمیشگی اختیار کرنی ہے۔آپ کا دماغ آپ کو اکساۓ گا کہ ابھی سوۓ رہو۔۔۔ابھی بہت وقت باقی ہے پر آپ نے اس وقت اس کی ایک نہیں سننی۔

اسی طرح جب کوئی کام کرنے لگیں تو فورا سے بولیں پانچ چار تین دو اور ایک۔۔۔۔۔آپ کا دماغ فورا سارے بہانے چھوڑ کر کام کرنا شروع کر دے گا۔

پانچ سیکنڈ کے اس اصول کو سیکھ کر اسے اپنی عملی زندگی میں لے کر آئیں آؤر کامیابی کی سیڑھی پہ قدم رکھ دیں۔اس سیڑھی کا آخری سٹیپ آپ کے خوابوں کی تکمیل ہےہے۔آپ کی خواہشوں کا حصول ہے۔مشکل سے اسانی کا سفر خود کو کنڑول کرنے کا نقطہ آغاز ہے۔ناکامی سے کامیابی کی دستک ہے۔

پانچ سیکنڈ رول

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں