پاکستان کا ایٹم بم قیامت تک ناکارہ نہیں کیا جا سکتا۔یہ بات پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خاں نے کہی ہے۔ان کے مطابق پاکستان گر ایٹم بم نا بناتا تو اس کا قائم رہنا ممکن نا تھا ۔ایٹم بم سے پاکستان ایک ایسا ناقابل تسخیر قلعہ بن چکا ہے جس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
انھوں نے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ہم 1984ء میں بھی اس قابل تھے کہ ایٹمی دھماکے کر سکتے تھے۔مگر اس وقت ایسا نہیں کرنے دیا گیا۔اپنے ایک تفصیلی بیان میں انھوں نے بات کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان کا ایٹم بم نا صرف محفوظ ہے بلکہ اگر ہم اسے نا بھی چلائیں تو وہ قیامت تک ناکارہ نہیں ہوسکتا۔
انکے مطابق ہم نے ایٹمی پروگرام کو چھ سال کی دن رات محنت سے بنایا جبکہ یہی کم ہالینڈ اور جرمنی نے 20 سال لگ کر کیا۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی مصروفیت کی بات کرتے ہوۓ کہا کہ وہ اب اپنی ساری صلاحیتیں رفاع عامہ کے کام کے لیے وقف کر چکے ہیں۔ڈکٹر ایچ کیو ہسپتال جو کہ لاہور میں غریب لوگوں کے لیے خدمات پیش کر رہ ہے س کی واضح مثال ہے۔