417

چائے کا عالمی دن

تحریر شئیر کریں

چائے کا عالمی دن
آج پندرہ دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائے کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ویسے تو پانی سب سے زیادہ پینے والا مشروب ہے مگر دوسرے نمبر پر پانی کے بعد جو مشروب پوری دنیا میں سب سے زیادہ پیا جاتا ہے وہ چائے ہے۔
مشرق کی تو ثقافت چائے بن چکی ہے۔ یہاں کوئی مہمان آجائے تو اسے چائے کے بغیر بھیجنا بہت معیوب سمجھا جاتا ہے۔ کچھ اور تواضع نہ بھی کریں ایک کپ چائے تو لازمی ہے۔ خصوصا صبح کے وقت مشرق سمیت دنیا بھر کے اسی فیصد لوگ چائے پی کر اپنی صبح کا آغاز کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ شام کا مخصوص وقت بھی چائے کے لئے مقرر ہے۔


چائے کی تاریخ


چائے کی پتی کا پودا ہوتاہے جوسب سے زیادہ سری لنکا ، مالدیو ، نپال اور انڈیا بنگلہ دیش میں بھی اس کی پیداوار ہوتی ہے۔ ان پتیوں کو توڑ کر اسے پیس کر چائے کی پتی کی کی شکل میں لایا جاتا ہے۔ تاریخ سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ پہلے کی صدی میں چائے کی پتی کو سبزی کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا۔


پاکستان سمیت مشرقی اور ترقی پزیر ممالک میں دود ھ کےساتھ چائے کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ جو ذائقے میں بہت منفرد ہوتا ہے۔ اور لوگوں کا پسندیدہ مشروب ہے۔ لیکن مختلف ممالک میں اسے دودھ کے بغیر قہوہ کی شکل میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ جس کے لئے ترکی زیادہ مشہور ہے۔


چائے کے صحت پر اثرات


کچھ تحقیق کے مطابق چائے پینے والے افراد بینائی اورکالے موتیا جیسے بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ چائے میں اینٹی ایکسیڈینٹ موجود ہوتا ہے جو وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ کچھ لوگ چائے کا استعمال اس لئے بھی کرتے ہیں کیونکہ ان کی چائے پینے سے تھکاوٹ دور ہوتی ہے۔ کچھ لوگوں کی نیند بی چائے پینے سے دور ہوتی ہے۔ سر درد اور سردی سے بچنے کے لئے بھی زیادہ تر لوگ چائے پینا پسند کرتے ہیں۔


چائے کے عالمی دن کیوں منایا جاتا ہے


اقوام متحدہ نے چائے کا عالمی دن منانے کا اس لئے فیصلہ کیا تا کہ پسماندہ اور ترقی پزیر ممالک میں چائے کے صنعت قائم ہوں اور چائے کو فروغ دیا جائے تا کہ ماحولیاتی تبدیلی اور غربت سے نجات دلائی جاسکے۔ چائے کے صنعت میں کام کرنے کی وجہ سے بہت سے لوگ بے روزگاری سے محفوظ ہیں۔ اور بہت سے گھروں میں صرف چائے کی وجہ سے چولھےجل رہے ہیں۔ نہ صرف چائے کی صنعت بلکہ جگہ جگہ چائے کے ڈھابے اور ہوٹل میں بھی بہت سے لوگ کام کر کے اپنا گھر چلاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں