چینی طالبہ تصویر وائرل
دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو سخت محنت کو اہنا شعار بناتی ہیں حال ہی میں ایک چینی طالبہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک طالبہ بالوں میں لائٹ پھنسائے نوٹس کا جتھا اپنے سامنے پھیلائے گردو پیش سے بے نیاز امتحان کی تیاری میں مصروف ہے
جہاں تک اس ویڈیو کا تعلق ہے چینی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو بارہ نومبر کو پوسٹ کی گئ تھی مقام چین کا شمالی صوبہ ہیٹی کی ایک یونیورسٹی ہے
یہ ویڈیو تب بنائی گئ جب ایک طالبہ گریجویشن امتحان کی تیاری میں مصروف تھی اور لائٹ چلی گئ اس نے کسی سے یہ چارجنگ لائٹ مانگی اور بالوں میں لگا کر مصروف ہوگئ
یہ ویڈیو چودہ نومبر تک انتیس کروڑ لوگوں نے دیکھی ہے اور اس حوالے سے متعدد افراد نے اپنی آراء کا اظہار بھی کیا ہے
نجانے کیوں مجھے قائد اعظم یاد آرہے ہیں وہ بھی ایسے ہی رات گئے تک پڑھا کرتے تھے پھر وہ آگے بڑھتے چلے گئے یہاں تک ان کی کامیابیوں کے ڈنکے پوری دنیا میں سنائء دیے اور وہ ایسا کام کر گئے جس کی وجہ سے ان کا نام تاریخ میں جگمگاتا رہے گا
اس کام کا حوصلہ کس نے دیا ؟یقینا تعلیم اور ان تھک محنت نے جبھی وہ اپنی جان لیوا بیماری کو بھی خاطر میں نا لاتے ہوئے اپنے مشن پر ڈٹے رہے
طالب علموں کے لیے اس طرح کی تصویریں مشعل راہ ہیں
چینی طالبہ تصویر وائرل