534

احساس کمتری دور کریں

تحریر شئیر کریں

احساس کمتری دور کریں اس سے پہلے کہ یہ آپ کی صلاحیتوں کو کھا جاۓ۔

دوسروں کے مقابلے میں اگر آپ خود کو حقیر سمجھتے ہیں ڈی ویلیو کرتے ہیں تو یہ احساس کمتری ہے۔اس کا متضاد احساس برتری ہے۔یہ احساس برتری سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔سردست ہمارا موضوع احساس کمتری Inferiority complex ہے۔احساس کمتری لوگوں میں کیوں پیدا ہوتا ہے اس کی وجوہات جاننا ضروری ہے۔جب وجہ معلوم ہوگی تبھی ان کا حل بھی معلوم ہوگا۔

احساس کمتری کی وجوہات

بچپن کی محرومیآں انسان کو ساری عمر کے لیے ناکام بنا دیتی ہیں۔انسان مجرم نا ہوتے ہوۓ بھی خود کو اس کا مجرم سمجھتا ہے۔احساس کمتری دور کریں یہ آپکی صلاحیتوں کا دشمن ہے۔

اسی طرح کوئی بڑا صدمہ محبت میں ناکامی، مالی نقصان وغیرہ کے بعد بھی لوگ عموما احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں اور خود کو اس نقصان کا اہل نہیں سمجھتے۔یہ سوچ انکی ساری صلاحیتوں خوبیوں پر پانی پھیر دیتی ہے۔

کبھی کبھی انسان میں بہت سی خوبیاں ہوتی ہیں مگر کوئی ایک خامی قد چھوٹا ہونا یا رنگ کا سانولا ہونا انسان کو احساس کمتری کا شکار کر دیتا ہے۔

ہمارے اردگرد اگر طنز کرنے والے اور حسد کرنے والے لوگ موجود ہوتے ہیں تو ایسے لوگ بھی ہمارے لیے زہر قاتل ہوتے ہیں۔

احساس کمتری دور کرنے کے طریقے

احساس کمتری کے بارے میں کسی نے کیا خوب کہا ہے غربت چلی بھی جاۓ اور احساس غربت نا جاۓ تو سمجھ لیں آپ ڈویلپ نہیں ہوۓ۔
بچپن کے صدمے نقصانات غیر معمولی طور پر ہمارے اوپر اثرانداز ہوتے ہیں۔بطور ماں باپ کوشش یہ ہونی چاہیے کہ بچوں کو ان کا بچپن گزارنے دیں۔ان کو چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے محروم کریں۔یہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہی ان کی زندگی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے والدین اگر بچوں کے لیے کچھ کر سکتے ہیں تو وہ جھوٹ موٹ ہی سہی میاں بیوی آپس میں محبت کریں۔دوستانہ ماحول میں پروا ن چڑھنے والے بچے کبھی احساس کمتری کا شکار نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیے

اگر آپ کو پر اعتماد بننا ہے تو ہر کام الٹ کریں۔

بطور استاد بچوں کو بولنے کا ۔وقع دیں۔ان کے اوپر بے جا سختی نا کریں۔ان سے شفقت کا معاملہ رکھیں۔ان کی طبیعت میں آنے والے اتار چڑھاؤ کا خیال رکھیں۔کمزور پہلو کو حکمت سے دور کرنے کی کوشش کریں۔اگر آپ خود احساس کمتری کا شکار ہیں تو سب سے پہلے اپنی صلاحیتوں کا جائزہ لیں ان کو لکھیں اور روزانہ اس لسٹ کو دیکھیں۔
اپنی کامیابیوں کو یاد کریں۔وہ لوگ جو آپ کی تحقیر کرتے ہیں ان سے دور رہیں۔ایسے لوگوں میں بیٹھیں جو آپ کو انرجی دیں۔آپ کی تعریف کریں ،آپ کی سچے دل سے قدر کریں۔وہ۔لوگ وہ جگہیں وہ کام جو آپ کو ا انرجی دیں۔آپ کو آ گےلے جائیں۔ان کو بار بار یاد کریں۔خود کوتھپکی دیں۔کبھی کبھی خود کو دی جانے والی تھپکی ہر دلاسے سے بڑھ کر ہوا کرتی ہے۔
اللہ نے آپ کو جہاں بھی رکھا ٹھیک رکھا اس سے بہترین کچھ ہو ہی نہیں سکتا تھا۔یہ یقین یہ احساس آپ کو شکرگزار ہی نہیں پر اعتماد بھی بناۓ گا۔دنیاوی معاملات میں خود سے کمتر لوگوں کو دیکھیں اور دینی معاملات میں اپنے سے اوپر والوں کو یہ چیز آپ کو عاجز اور پر اعتماد بناۓ گی۔احساس کمتری دور کریں۔اس کا بہترین طریقہ خود سے کی جانے والی گفتگو ہے جو ہر انسان کے اندر ہر وقت چل رہی ہوتی ہے وہ جتنی مثبت ہوگی اتنے ہی مثبت آپ انسان ہوں گے۔

احساس کمتری دور کرنے والی ایکٹیوٹی


ہر روز رات سوتے وقت یہ کلمات بار بار دہرائیں۔مجھے اپنی صلاحیتوں پہ یقین ہے اور اللہ میرے ساتھ ہے۔اس کے ساتھ آئنیے کے سامنے کھڑے ہو کر گفتگو کرنا بھی آپ کی احساس کمتری دور کرنے میں معاون ہوگا۔خود کو معاف کرنا سیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں