بیر کے فوائد
اللہ رب العزت الحکیم ہے۔سب داناوں سے بڑھ کر دانا ۔اس نے جو کچھ ہمارے لیے تخلیق کیا ہے وہ اپنے اندر اتنا مکمل اور جامع ہے۔کہ اس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ڈاکڑ چاولہ سے پوچھا گیا کہ بہترین ڈائیٹ کیا ہے کہتی ہیں ہر نیچرل ڈائیٹ اچھی ڈائیٹ ہے اور انسان کی بنائی ہوئی ریفائن ڈائٹ بری ڈائیٹ ہے۔مجھے یہ بات بہت اپیل کرتی ہے جو ولوگ عمر میڈیسن پڑھتے اور آؔخرکار طب نبوی ﷺ پہ بات کر رہے ہوتے ہیں۔کیونکہ وہ جان چکے ہوتے ہیں کہ اصل فائدہ نیچرل اشیاء میں ہے۔جو اللہ نے دنیا میں ہمارے آنے سے بھی پہلے رکھ چھوڑی ہے۔انہی میں سے ایک “بیر”بھی ہے۔
بیر کی اقسام
بیر کی دو اقسام ہیں چھوٹے بیر جو گول ہوتے ہیں جنہیں حکیم سکھا کر عناب بنا لیتے ہیں اور بڑے بیر جو تھوڑے ترش ہوتے ہیں۔
بیر کے فوائد اور غذائی اجزاء
بیر اپنی اندر بہت افادیت رکھتا ہے۔اس کے اندر کیلثیم ،میگنہشیم آئرن ،وٹامن اے اور ایی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔
بیر کن امراض میں مفید ہے،،
بیر معدے کے امراض میں اکسیر ہے۔جو لوگ معدے اور آنتوں کے السر میں مبتلا ہیں ان کے لیے خالی پیٹ کھانا مفید ہے۔یہ خون کو صاف کرتا ہے۔کینسر سے بچاتا ہے۔بچوں کی گروتھ کے لیے مفید ہے۔
یہ بھی پڑھیےانسانی صحت کے لیے کتھارسس کیوں ضروری ہے
نیند کی کمی اور دماغ کی کمزوری کو بہتربناتاہے۔اینٹی کولیسٹرول ہے۔جب بیروں کا سیزن ہوتو روزا نہ ایک پاؤ بیر کھا نا بہت سے امراض سے بچاتا ہے۔
حکیم عبدالباسط اسے غریبوں کا سیب کہتے ہیں ان کے مطابق یمارے ہاں بیر کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی جیسا کی دیگر پھلوں کو دی جاتی ہے۔اس لیے ہم اس کے فوائد حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔یہ معمولی چیز نہیں ہے۔
جب بچوں کے چہرے پہ دانے اگتے وہ اس کا استعمال کریں اس سے ان کا خون صاف ہوگا۔یہ پیٹ کے کیڑوں کو بھی ختم کرتے ہیں۔پیچش اور قبض دونوں میں مفید ہے۔قبض والوں کو زیادہ سے زیادہ اس کا استعمال کرنا چاہیے۔خصوصا رات کھانے سے پہلے ضرور کھائیں۔گلے کے امراض میں شربت بنا کر استعمال کریں۔اختلاج قلب بھی مفید ہیں۔بیر میں نمک کم اور پوٹاشیم زیادہ ہوتا ہے اس لیت بلڈ پریشر میں مفید ہے۔
بالوں کا علاج
بالوں کی کمزوری اور سر پہ ہونے والے زخموں کو بیری کے پتوں سے دھونا مفید ہے۔بالوں کی افزائش اور بڑھوتری کے لیے بیری کے پتے صدیوں سے آزمودہ ہیں۔بیری کے پتے اور نیم کے پتے پانی میں ابال کر نہانا بہت سے جلدی امراض میں مفید ہے۔
قارئین فروری تک یہ پھل مارکیٹ میں موجود رہتا ہے۔اسے استعمال کیجیے اور اس افادیت بخش پھل سے علاج کیجیے۔