انسانی صحت کے لیے کتھارسس کیوں ضروری ہے؟جانیے اپنی ذہنی صحت کی بحالی کے گر وہ بھی قلم کتاب پر
کتھارسس کیا ہے؟
کتھارسس (catharsis) ایک ایسا عمل ہے جس میں انسان اپنے دبے ہوئے شدید جذبات و احساسات کا کسی صورت میں اظہار کرکے ذہنی سکون، تطہیر اور تجدید حاصل کرتا ہے۔
کتھارسس سے دبے ہوۓ جذبات باہر نکلتے ہیں۔اگر
یہ جذبات دبے رہیں تو یہ غصہ اور بیماریوں کی شکل میں نمودار ہوکر انسان کو پریشان کرتے ہیں۔اس لیے انسانی صحت کے لیے کتھارسس کیوں ضروری ہے۔یہ جاننا از حد ضروری ہے۔
یہ انسان کا خود پر نکلتا ہے اور اس کے نتیجہ میں انسانی معاشرے میں غصہ، پریشانی، دکھ اور ذہنی دباؤ بڑھنے لگتا ہے۔
اس کا معنی cleansing اور purification ہے۔ میرے مطابق اس کا مطلب اپنے ہر طرح کے جذبات اور محسوسات کا اظہار ہے۔
جب انسان اپنے جذبات اور فیلنگز کو کھل کر بیان نہیں کرتا تو سٹریس میں آ جاتا ہے۔اور یہ دبے ہوۓ جذبات ادھوری داستان بن کر لا شعور میں دفن ہو کر اپنے ادھورے پن کا ماتم کرتی رہتی ہے۔
کتھارسس مختلف طرح سے ہوتا ہے۔چونکہ ہر انسان مختلف ہے تو اس کے کتھارسس کا طریقہ بھی مختلف ہے۔کچھ لوگ ڈائری لکھ کر کتھارسس کرتے تو کچھ پینٹنگ بنا کر کچھ کہانیاں بن کر تو کچھ دیگر من پسند مشغلوں میں پناہ لے کر اپنے اندر کے ادھورے ہن کو مکمل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
یہ انسان کے مزاج میں کتھارسس کا انداز ہوتا ہے یہ انسان پر ہے کہ وہ تلاش کرے کہ وہ کونسا کام یا طریقہ ہے جس کے ذریعہ وہ کتھارسس کر کے سکون حاصل کر سکتا ہے۔
ہمارے ہاں سب سے کم جو بات دیکھنے میں آئی ہے وہ یہ کہ لوگ خود کو نہیں پہچانتے ۔جب خود کو نہیں پہچانتے تو یہ کیسے جانیں گے کہ ان کو کیا چیز خوشی دیتی ہے اور کیا نہیں۔لہذا کتھارسس کرنا بھی نہیں جانتے۔جو کہ جاننا ازحد ضروری یے۔
انسان کتھارسس کے ذریعہ اندر کے غبار کو نکال دیتا ہے تو اس کے اندر زندگی خوشی سے گزارنے کی امنگ پیدا ہوتی ہے۔ اپنے اردگرد کے ماحول سے پیار کرنے لگتا ہے۔ کائنات کی رعنائیوں سے لطف اندوز ہونے لگتا ہے۔
انسانی صحت کے لیے کتھارسس کیوں ضروری ہے
کیونکہ یہ جسمانی صحت ہر اثرانداز ہو کر ہماری پوری شخصیت کو غیر متوازن اور غیر ہموار کر کے رکھ دیتی ہے۔انسانی صحت جذبات کی تابع ہوتی ہے۔اور جذبات انسان کے عمل اور ردعمل سے ظہور پزیر ہوتے ہیں۔
زندگی کو بھرپور جینا سیکھیں۔ خوشی کے موقعوں کو کھل کر celebrate کریں۔جب دکھ اور تکلیف محسوس کرتے ہیں تو اس کا اظہار کریں۔ کسی کی بات بری لگی تو اس کو بتایں۔ کسی نے مدد کی تو کھل کر شکریہ ادا کریں۔ کسی کی مدد کی ضرورت ہے تو کھل کر درخواست کریں۔ اگر کسی میں کوئی اچھائی نظر آتی ہے تو کھل کر تعریف کریں۔
ذہنی سکون کے لیے ضروری ہے کہ اپنے منفی اور مثبت جذبات کو کھل کر باہر نکلنے کا موقع دیں۔اگر ہنسی آ رہی ہے تو کھل کر ہنسیں اگر رونا آریا ہے تو رو لیں۔اگر ایسا نہیں کریں گے تو یہ ادھورے جذبات لاشعور میں جا کر اودھم مچائیں گے اور نت نئ بیماریوں کی شکل میں باہر نکلیں گے۔
اس baggage میں برسوں پرانی عداوتیں، پچھتاوے، محرومیاں، نفرتیں اور شکوے جمع کیے رکھتے ہیں۔ یہ اذیت اور دبے ہوئے احساسات زندگی کی خوشی اور اطمینان چھین لیتے ہیں۔ اپنے baggage کو صاف کرنے کے لئے اپنے اپ کو وقت دیں، اپنے ایسے جذبات اور سوچ کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔
انسانی صحت کے لیے کتھارسس کیوں ضروری ہے اس کے کچھ طریقے
1۔ جذبات کا ہمیشہ کھل کر اظہار کریں، کچھ دل میں نہ رکھیں۔ اچھے انداز اور الفاظ کے ساتھ ہر قسم کے جذبات کا اظہار کیا جا سکتا ہے۔
2۔ کسی ہمدرد کے سامنے دوسروں سے متعلق اپنے سب جذبات کا اظہار بھی کیا جا سکتا ہے، جیسے والدین، دوست وغیرہ
3۔ جو لوگ لکھ کر کتھارسس کرتے ہیں ان کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم۔موجود ہے جہاں وہ کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کر سکتے ہیں۔نثر میں بھی اور شاعری میں بھی۔
4۔ پینٹنگ کریں، مصوری کریں۔
5۔ سپورٹس میں حصہ لیں، اپنی پسند کی کھیل سے دل ہلکا ہوتا ہے۔
6۔ کتابیں پڑھیں، ڈاکومنٹریز دیکھیں، دلچسپ علم سے مستفید ہوں۔
7۔ اللہ کی بنائی ہوئی مخلوق کے کام آئیں۔ان کے دکھ درد سنیں۔انکی مدد کریں۔مالی مدد نہیں کر سکتے تو پڑھا دیں۔یہ بھی نہیں کر سکتے تو چند جملے ہمدردی کے بول دیں۔یہ بھی نہیں کر سکتے تو مسکر دیں یہ بھی صدقہ ہے۔راستے سے تکلیف دہ چیز کا ہٹا دینا بھی صدقہ ہے۔بے لوث ہو کر جیے اپنے لیے اللہ کے لیے۔
8۔ مراقبہ کریں، اس سے دل کو راحت اور وجدان ملتا ہے، جذبات کلیر ہوتے ہیں۔
9۔ روزانہ سب لوگوں کو معاف کر کے سویا کریں اس سے لا شعور کی گرہیں کھلتی ہیں۔
10۔ اپنے اللہ کے سامنے اظہار کریں، شکایات کریں، گفتگو کریں۔ اور اس کے بعد دل صاف کر لیں، جب اللہ کو معاملہ دے دیا تو خود بیچ سے نکل جائیں۔
اگر آپ کو یہ سب کچھ کرنے میں دقت محسوس ہو رہی ہے تو counselling حاصل کریں، کسی ماہر نفسیات کے سامنے کتھارسس کریں اور اپنے دل اور لا شعور میں سالوں پرانے دبے جذبات، کا اظہار کر کے اپنی زہنی صحت اچھی کریں اور اپنی صلاحیتیں بحال کر کے کھل کر جینا سیکھیں کیونکہ آپ کے لا شعور میں چھپا ڈپریشن خو د کو تو متاثر کرتا ہی ہے آپ کے ساتھ رہنے والوں پہ بھی اثر انداز ہوتا ہے