حال دل
اے اللہ اے رب العالمین اے پروردگار عالم زندگی اتنی مشکل نہیں ہے جتنی کہ ہم بنادیتے ہیں کبھی خواہشات کے اژدھام میں الجھ کر تو کبھی ناشکری کے ذریعے اور کبھی ہمارے آس پاس رہنے والے اپنے حرکتوں اپنی باتوں اپنے رویوں سے اے مہربان رب العالمین ہمیں زندگی اس ڈگر پر بسر کرنے کی توفیق عطا فرما جیسا کہ اسے گزرانے کا حق ہے ہم ان چیزوں ان باتوں ان رویوں میں الجھ کر جو ہمیں دکھ و تکلیف میں مبتلا کرتی ہیں اپنی زندگی کے بہترین پل ڈر خوف ،جل کڑ کے ،ہوس اور حسد کی آگ میں بہترین کی تلاش میں ضائع کردیتے ہیں اے رب کریم وقت کی قدر و قیمت اور اس کی اہمیت سے آگاہ فرما دے کہ گیا وقت ہاتھ نہیں آتا ہے یہ جانتے ہوئے بھی ہم اپنے ساتھ ناحق ظلم وزیادتی کرتے ہیں اے رب عرش عظیم تو ہر چیز پر قادر ہے ہمیں اپنی عافیت اور سلامتی کے سائے میں سدا رکھنا کہ تیرا ساتھ ہی ازل سے ابد تک ہمارے لیے خیر اور بھلائی کا ساتھ ہے آمین ثم آمیـن یارب العالمین 🤲🕋
دن بخیر
منیزہ احمد