خاتون اول حضرت خدیجہ رضی الله عنہ
حضرت خدیجه رضی الله عنھاخاتون اول اور تمام امت کی ماں هونے کا شرف رکھتیں هیں۔
آب ؓ کے وہ امتیازات جو انھیں باقی امھات المومنین سے نمایاں کرتے هیں ۔درج ذیل هیں۔
آپ ؓ کو یہ شرف بھی حاصل هےکه آپ ؓ نبی کریم ﷺ کی پہلی زوجہ محترمه هیں اور جب تک آپ زنده رهیں آپ ﷺ نے کسی اور سے شادی نہیں کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
آپ ؓ نبی کریم ﷺ کی واحد بیوی ہیں جن سے اولاد هوئی ۔ماریه قبطیه ؓ سے بھی ایک بیٹا هوا مگر وه بچپن میں وفات پا گیا۔
۔۔۔۔۔
آپ ؓ واحد بیوی هیں جو آپ ﷺ کے لیے جتنی فائدہ مند ثابت هوئیں کوئی اور نہیں هوئی۔۔۔
آپ ؓ نے تمام مال اللہ کی راہ کے لہے وقف کر دیا۔
آپ ؓ ان لوگوں میں سے هیں جو اوائل اسلام میں مشرف به اسلام هوئیں۔
آپ ؓ نے نبی کریم ﷺ کی ڈھارس بندھائی جب وحی کا سلسله رک گیا تھا۔۔
آپ ؓ شعب ابی طالب جو تاریخ کا لمبا ترین لاک ڈاون تھا۔اس میں آپﷺ کا ساتھ دیا اور اسی دوران خالق حقیقی سے جا ملیں۔
اللہ رب العزت انھیں سلام بھجوایا کرتے تھے۔
آپ ﷺ انکی وفات کے بعد بھی انھیں یاد کیا کرتے تھے اور انکی سهیلیوں تک کی تکریم کرتے تھے۔ان کو یاد کر کے دکھی ہوتے تھے۔ایک جنگ میں آپ ﷺ نے اپنا خیمه حضرت خدیجه ؓ کی قبر کے سامنے لگوایا۔۔۔
دیگر امھات المومنین حضرت خدیجه ؓ کو رشک کی نگاہ سے دیکھا کرتیں تھیں۔
اللہ ان پر اپنی رحمتیں نازل فرماۓ۔آمین