308

دجال کے آنے کے سال

تحریر شئیر کریں

دجال کے آنے کے سال

مفتی ابو لبابہ شاہ منصور نے اپنی کتاب دجالیات میں حضرت دانیال علیہ السلام کی تختیوں کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہودیوں کی ایک ریاست قائم ہوگی اور اسکے پچاس سال بعد حضرت امام مہدی (علیہ الرضوان کا ظہور ہوگا۔
(ظاہر سی بات ہے کہ 1946/47 میں اسرائیل کی بنیاد ڈالی تو گئی لیکن 1973 میں جاکر اقوام متحدہ نے ملک کی حیثیت سے تسلیم کیا اور اسکے جھنڈے کو بھی تسلیم کیا تو حقیقی بنیاد ملک اور ریاست کے حیثیت سے 1973 میں سمجھی بنتی ہے اس لحاظ سے 2023 میں پچاس سال پورے ہوتے ہیں
(لہٰذا ممکن ہے کہ 2024 میں حضرت امام مہدی( علیہ الرضوان ) کا ظہور ہوجاۓ)

نیز نسائی میں جس غزوہ کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں حضرت امام مہدی، کی ایک جماعت خراسان (افغان،مغربی پاکستان وغیرہ) سے نکل کر مشرقی علاقہ پر بر سر پیکار ہوگی تو حالیہ جو خبریں آ رہی ہیں اسکی پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں۔۔۔

دجال کے خروج کے آثار
قابل غور بات تو یہ بھی ہے کہ کورونا کا ڈرامہ بھی دوہزار چوبیس میں ختم کردیا جائے گا
اس پر باقاعدہ نیوز 24 والےنے ایک لمبی ڈبیٹ کی ہے ۔۔اور ملک بھارت میں ہندو راشٹر کا آفیشیل اعلان بھی غالباً اسی سال ہوگا ۔۔۔
2024 سے ایک سال قبل 2023 میں ترکی پر سے پابندیاں بھی ہٹالی جائیں گی، جس کا واضح مطلب ہے کہ ترکی پر جنگ مسلط کردی جائے گی، جس کے نتیجے میں قسطنطنیہ کفار کے قبضے میں جاسکتا ہے
سعودی بادشاہ کی وفات کی یہ روایت رہی ہے کہ عموماً وہ 90 کے آس پاس ہے فوت ہوتے ہیں اور اس وقت موجودہ بادشاہ شاہ سلمان کی عمر 86 سال ہے، ممکن ہےکہ وہ سال 24 ,25 تک 90 کے آس پاس ہونگے ۔۔۔
خلافت عثمانیہ کے سقوط کے سوسال بھی 2024 تک ہی پورے ہورہے ہیں۔۔۔

یہ بھی پڑھیے

امام مہد ی کا ظہور
ایک عرب عالم ہیں شیخ صادق المغلسی المرانی انہوں نے 24 کے قریب ہی ظہور مہدی کی بات کہی ہے ۔۔۔۔
حاصل یہ نکلا کہ ظہور حضرت مھدی کے لحاظ سے یہ دوسال یعنی 24 اور 25 کافی اہم ہیں

ایک بات بڑی فکر میں ڈالنے والی یہ بھی ھے کہ امت کے مختلف قسم کے گروہ امام مہدی کو تلاش بھی کررہے ہیں۔ جن میں سنیوں سے زیادہ شیعہ پیش پیش ہیں۔
اس عاجز کے پاس یہ بھی خبر آئی ہے کہ مختلف جہادی تنظیموں کے فکرمند لیڈران اس وقت بڑے فکرمند ہیں کہ امام مہدی کی قیادت میں ساری دنیا میں جہاد شروع کیا جائے ۔۔اور وہ اس کے لئے ان کی تلاش میں ہیں ۔۔۔


کافی دن پہلے کسی صاحب نے بتایا تھا کہ پاکستان کے پیر حافظ ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب نے حرم میں بیٹھ کر قسم کھا کر یہ بات کہی تھی کہ امام مہدی کا ظہور 2025 میں ہوگا، اور وہ ہرسال اسی تلاش میں جاتے ہیں کہ کسی طرح انہیں پہچان سکیں

ایک بات اور یاد آئی بڑے مزے کی بات ہے ،
بندہ حضرت مولانا سجاد نعمانی صاحب کا ایک بیان سن رہا تھا جس میں حضرت نے سورۂ کہف کی تفسیر کرتے ہوئے بڑا عجیب نکتہ پیش کیا فرمایا کہ ۔۔۔
اللہ رب العزت نے دجال کے فتنوں کا ذکر سورۂ کہف میں کیا ہے، اور سورۂ کہف پندرھویں پارے کے نصف سے شروع ہوتی ہے اس سے معلوم ہوا کہ دجال کا خروج پندرھویں صدی کے نصف پر ہوگا، آگے فرمایا کہ سولہواں پارہ شروع ہوتے ہوتے دجال کا ذکر ختم ہوجاتاہے جس سے معلوم ہوا کہ سولہویں صدی سے قبل ہی یہ فتنہ ختم ہوجائے گا، مزید یہ بھی فرمایا کہ اللہ رب العزت نے دجال کے ذکر سے پہلے بنی اسرائیل کا ذکر کیا ھے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ اس سے پہلے کافی چرچہ میں ہوں گے ۔۔۔۔۔یعنی انہیں عروج ملے گا۔

اب ہم حضرت کی ان باتوں پر غور کرتے ہیں تو اس سے بھی یہی اندازہ نکل کے سامنے آتا ہے کہ چونکہ دجال کے پندرھویں صدی کے نصف میں آنے کا امکان بہت ہی زیادہ ہے اور حضرت مہدی اس سے تقریبا پانچ چھ سال قبل آئیں گے، اور اس وقت 1442 ہجری چل رہی ہے ۔ پانچ چھ سال بعد مطلب 45۔ 46 ہجری جو انگریزی سال کے حساب سے 2024 اور25 بنتے ہیں ۔امام مہدی کے ظہور کے بعد بہت ممکن ہے کہ 2025 کے بعد امام مہدی کی قیادت میں تیسری عالمی اسلامی جنگ ہو۔
۔بہر حال آپ جس طرح بھی غور کریں گے یہی دو سال سامنے آئیں گے معلوم ہوا کہ یہ دوسال امت مسلمہ کے لئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں ۔۔

اور ایک آخری بات عرض کرتا چلوں، کہ جب حضرت مہدی تشریف لائیں گے تو صرف انہی لوگوں کو ان کی ہم نشینی کی سعادت ملے گی جو کبیرہ گناہوں سے اپنے آپ کو بچاتے ہوں گے اور کثرت سے استغفار کرتے ہوں گے۔
300 مرتبہ روزانہ استغفار پڑھنا کثرت میں آ جاتا ہے۔

باقی میرے جیسے لوگ شک ہی کرتے رہ جائیں گے

اس لئے بھائیوں اور بہنوں اپنے اعمال کو اللّٰه رب العزت کے حکم اور حضور نبی کریم ﷺ کے طریقوں کے مطابق کرلیں
اللّٰه رب العزت کی عزت و بڑائی اور اس کی شان کی قسم کامیابی اسی میں ہے۔

اللّٰه تبارک و تعالٰی امت مسلمہ کی دجالی فتنوں اور سازشوں حفاظت فرمائیں
آمین یا رب العٰالمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں