257

سودی نظام ختم کرو

تحریر شئیر کریں

سودی نظام ختم کرو

” نبی صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سود دینے والا اور سود لینے والا دونوں دوزخ میں جائیں گے ۔”

پاکستان سودی معیشت کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔ پاکستان کا معاشی نظام کمزور ہوتا جا رہا ہے۔سودی نظام کی وجہ سے ہی ہماری معیشت آگے نہیں بڑھ رہی ہے اسلئے پاکستان سے سودی نظام کا مکمل خاتمہ ہونا چاہئیے ۔ جب سودی نظام کا خاتمہ ہو گا تو پھر ہماری معیشت ابھر کر سامنے آنا شروع ہوجائے گی انشاء اللہ

سودی نظام اللہ اور رسول صل اللہ صل اللہ علیہ وسلم کے خلاف اعلان جنگ ہے۔” سودی نظام پاکستان کی آئین کی نفی ہے۔ ہمارے ملک کی عوام بھی غیر سودی نظام چاہتے ہیں۔ ایک طرف حکومت معیشت کو سود سے پاک کرنے کے اعلانات کر رہی ہے اور دوسری جانب اسٹیٹ بینک سود کی شرح میں اضافہ کر رہا ہے

مرکزی بینک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے چگل سے نکلنا ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کو نوٹیفکیشن جاری کرنا ہوگا کہ” کوئی بھی بینک پاکستان میں سودی کاروبار نہیں کرےگا۔ اگر کوئی بینک اس کے خلاف کرے اس کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔ تمام بینکوں کو اسلامی بینک بنایا جائے! حکومت کو چاہیئے صنعتی ، زرعی اور انفرادی قرضوں پر بھی سود ختم کریں ۔ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرے اور سود سے پاک معیشت کا قیام کریں ۔

خدارا ! سودی نظام شیطانی نظام ہے ۔ پورے انسانیت کے مسائل کی جڑ سود ہے ۔ اسلئے سب سے پہلے سودی نظام کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں کروڑوں اربوں انسان غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری اور ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔

یہ سب صرف سود کی وجہ سے ہے ۔ مسلمانوں پر سود حرام ہے۔ سود کی لعنت کے خلاف آواز بلند کیجئے۔ اللہ رب العالمین اور رسول صل اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کریں اور اپنا بنائیں اسی میں انسانیت کی فلاح اور کامیابی ممکن ہے ۔


قائد اعظم محمد علی جناح کے رحلت کے بعد پاکستان کو سودی نظام میں جکڑ دیا گیا ہے جو کہ بہت ہی افسوسناک بات ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح نے اسلام اور مسلمانوں کے لئے خاص طور پر سود سے پاک پاکستان بنایا تھا کہ یہاں اسلام کا قانون نافذ ہو گا پر ہم نے اس کی قدر ہی نہیں کی ،اللہ رب العالمین پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین ۔

سودی نظام ختم کرو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں