458

صبح کے اوقات منظم کیجیے

تحریر شئیر کریں

صبح کے اوقات کو منظم کیجیے۔جانیے کیوں اور کیسے؟جانیے قلم کتاب پر

تحقق بتاتی ہے کہ کسی بھی انسان کی زندگی میں صبح کا وقت بہت اہمیت رکھتا ہے۔صبح کے اوقات جتنے منظم اور معیاری ہوگا اتناہی اس کی زندگی میں مقصد ترتیب اور حسن ہوگا۔حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ ابن آدم کے صبح کے اوقات میں برکت رکھی گئ ہے۔لہذا اس اہم نکتے کو جانیں ۔”تھنک اینڈ گرو رچ”think and grow rich ایک مشہور و معروف کتاب ہے۔اس کا۔مصنف لکھتا ہے کہ دنیا میں جن لوگوں نے ترقی کی اور آگے بڑھے ان سب میں ایک بات مشترک تھی وہ یہ کہ یہ لوگ صبح چار بجے اٹھ جایا کرتے تھے ۔

یی بھی پڑھیے

چین ارب پتیوں کا واحد ملک

اسلام بہت خوبصورت اور معتدل دین ہے اس کی تعلیمات میں صبح کے اوقات کی برکت بتائی گئ ہے اور فرمان مصطفی ﷺ ہے کہ صبح کے اوقات میں فرشتے رزق کی تقسیم کے لیے گھر گھر جاتے اور دعا کرتے ہیں۔وہ شخص خیر سے محروم رہتا ہے جو سویا ہوا ہو۔حضرت علی کا فرمان ہے کہ انسان کے لیے باعث شرم ہے کہ پرندے اس سے پہلے اٹھیں۔میاں منشا پاکستان کے بزنس ٹائیکون ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کے پاس اتنی دولت ہے کہ ہمیں کام کرنے کی ضرورت نہیں مگر ہم نے اپنے بڑوں سے سنا ہے کہ صبح نا اٹھنے سے رزق میں سے برکت اٹھ جاتی ہے۔اس لیے ہمارے گھر میں ہر فرد صبح سویرے اٹھ کر کام میں لگ جاتا ہے

صبح اٹھ کر بستر سے نکلنے سے پہلے مسکرائیے۔مسکرا کر دن کا آزغاز کیجیے آپ دیکھیں گے پورا دن فریش گزرے گا۔مسکراہٹ کے حوالے سے راز کی بات بتاؤں۔جس وقت آپ مسکرا رہے ہوتے ہیں دماغ سے منفی خیالات فورا رک جاتے ہیں۔یہ مسکراہٹ کا کمال ہے۔زیادہ سے زیادہ مسکرانا ڈپرہشن اور منفی خیالات کا قلع قمع کرتا ہے۔

نماز پڑھیے۔صبح کی دو سنتیں دنیا و مافیا سے بہتر ہیں یہ اللہ رب العزت کی طرف سے فرما دیا گیا ہے۔جدید رہسرچ کہتی ہے کہ صبح آدھا گھنٹہ واک کریں کیونکہ اس وقت کی واک کا کوئی نعم البدل نہیں جس وقت درخت اکسیجن خارج کرتے ہیں اس وقت کی واک کورٹی سال ہارمون کو کم کرتی اور یہ وہ ہارمون ہے جس کا تعلق انسولین سے ہے۔اس وقت کی واک شوگر اور بی پی کو کم کرتی ہے۔واک کے بعد بیس منٹ مراقبہ کریں۔مراقبہ دماغ کی کارکردگی بڑھاتا اور ڈپریشن کو کم کرتا ہے۔بیس منٹ کوئی کتاب پڑھیے۔قرآن کی تلاوت بہترین آپشن ہے۔ایک آیت غوروفکر اور تدبر سے ہڑھنا باعث اجروثواب اور موجب ہدایت ہے۔

ٹو ڈو لسٹ سے اہم کاموں کو پہلے کیجیے وہ کام جو آپ کو لونگ ٹرم فائدہ دیں گے جیسے کوئی زبان سیکھنا۔کوئی سکل وغیرہ۔۔ہر کام کرتے ہوۓ اینڈ رزلٹ سوچ کر کرنا۔کہ اگر آج میں مر جاؤں تو کیا ہوگا۔جب اس سوچ کے ساتھ کام ہوں گے تو خوف خد ا بھی غالب ہوگا اور کام بھی معیاری ہوگا۔

صبح کا ٹھنا خیر وبرکت اور بھلائی کا سبب ہے۔اس وقت سے خود کو محروم کرنا رزق کو کم کرتا ہے۔اور سارے دن کی فریشنیس کو ختم کرتا ہے۔لہذا صبح کے اوقات کو منظم کیجے۔تاکہ آپکا پورا دن منظم اور پرسکون گزرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں