454

چین ارب پتیوں کا واحد ملک

تحریر شئیر کریں

چین ارب پتیوں کا واحد ملک بن گیا اس وقت دنیا بھر میں 450 ارب پتی موجود ہیں جن میں سے 1058 صرف چائنہ میں موجود ہیں۔

چین دنیا کے ان ممالک میں سے ہے جنہوں نے بڑی تیزرفتاری سے دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔چین کا قول ہے کہ ہم دنیا کی انڈسٹری کو تالے لگا دیں گے اور تالا بھی چائنہ کا ہوگا”ان کا یہ قول سچ ثابت ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

ایک اور اعزاز چین کے حصے میں آیا ہے وہ یہ کہ دنیا بھر کے امیر ترین افراد کی لسٹ تیار کی گئ تو پتہ چلا دنیا میں سب سے زیادہ ارب پتہ چین میں پاۓ جاتے ہیں ۔جن کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔یہ منفرد اعزاز رکھنے والا چین واحد ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چین دنیا کی سب سے بڑی ابھرتی ہوئی معیشت

ایک ہزار سے زائد ارب پتی رکھنے والا چین دنیا کا واحد ملک بن گیا یہ فہرست عالمی میگزین “ہورن”کے مطابق چین اس وقت 1058 افراد ایسے پاۓ جاتے ہیں جن کی دولت ایک ارب امریکی ڈالر سے زائد ہے۔

کووڈ 19 کی وجہ سے دنیا کا ہر ملک متاثر ہوا ہے سواۓ چین کے۔چین کی معیشت کرونا وائرس کے دنوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اس کی وجہ چین کا وہان شہر جہاں کرونا تشخیص ہوا مکمل لاک ڈاون تھا۔یہ حکمت عملی ان کے ملک کو بچا گئ۔چائنہ کی معیشت نے بھارت امریکہ اور جرمنی سمیت بہت سے دوسرے ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

چین کی معیشت کی حالیہ ترقی جو ایک سال کے دوران دیکھنے میں آئی ہے۔دو سو انہتر افراد ارب پتی بنے اور مجموعی طور پر 3500 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

جہاں تک دنیا کی معیشت کا سوال ہے۔تو اس سال 412 نۓ ارب پتیوں کا اس فہرست میں اضافہ ہوا ہے۔اب دنیا میں ٹوٹل ارب پتی تین ہزار 22 ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں