چین دنیا کی سب سے بڑی ابھرتی ہوئی معیشت
برطانوی رپورٹ ساز ادارے کے مطابق چین 2028ء تک دنیا کی سپرترین معیشت بن کر ابھرے گا۔اس ادارے نے واضح کیا ہے کہ جہاں دنیا بھر میں کرونا وائرس سے معیشت کو دھچکا لگا ہے وہاں چین کی معیشت کو اس سے فائدہ حاصل ہوا ہے۔چین نے دیگر ترقی یافتہ ممالک کی نسبت اپنی بگڑتی ہوئی معیشت کو جلد ہی سنبھالا دیا ہے۔اگر حالات سازگار ہوتے تو چین نے یہ ٹارگٹ 2033ء تک پورا کرنا تھا۔مگر بھلا ہو کرونا کا چین نے اسکی وجہ سے جلد یہ فگر طے کر لیا ہے۔چین نے یہ کامیابی اپنی کامیاب حکمت عملی اور سخت ترین لاک ڈاون سے حاصل کی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 2030ء تک جاپان دنیا کی تیسری بڑی طاقت اور اس کے بعد بھارت کا نمبر آتا ہے۔جبکہ امریکہ کی معیشت سست روی کا شکار رہے گی۔
چین دنیا کی سب سے بڑی ابھرتی ہوئی معیشت