479

قرآن مجید کی تعلیم سانس لینے سے بھی زیادہ اہم۔۔سارہ چودھری کا بیان

تحریر شئیر کریں

شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر کے دین اسلام کے ساے تلےپناہ لینی والی اداکارہ کا قرآن کی تعلیم حاصل کرنے پہ زوردیا

سارہ چودھری پاکستان ڈرامہ انڈسڑی کی مقبول ترین اداکارہ تھیں۔جنہوں نے عین عروج پہ شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر اسلام کے ساۓ تلے پناہ لی۔وہ شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں ہیں۔انسٹا گرام میں اپنے ایک اہم پیغام میں انھوں نے اپنے مداحوں کو نصیحت کرتے ہوۓ کہا کہ “قرآن کی تعلیم سانس لینے سے بھی زیادہ اہم ہے۔قرآن کی تعلیم سے میری مراد قرآن ترجمہ وتفسیر سے پڑھنا ہے۔انھوں نے فتنوں کے اس دور میں قرآن کو علاج قرار دیا۔

انھوں نے آنے والی نسلوں کے لیے دعا کرتے ہوۓ کہا کہ اللہ ہماری نسلوں کو دین کے راستے پہ چلاۓ۔

یہ بھی پڑھیے

نماز کے لیے ماڈلنگ چھوڑنے والی واحد امریکی اداکارہ


سابقہ اداکارہ کی قربانی جو انہوں نے اسلام کے لیے شوبز کی چکاچوند چھوڑ کر دییوں لگتا ہے ہے کہ وہ اس پہ بہ راضی و رغبت اپنی زندگی کا سفر جاری رکھے ہوۓ ہیں۔اپنے خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کرتے ہوۓ کہا کہ سب سے بہترین وقت وہ ہے جو آپ اپنی فیملی کے ساتھ گزارتے ہو۔اس تصویر میں وہ اپنے بچوں اور خاوند کے ساتھ خوش و خرم دکھائی دے رہیں تھیں۔قلم کتاب پلیٹ فارم انکی دنیا و آخرت کی کامیابیوں کے لیے دعاگو ہے۔ ان کا حالیہ پیغام کہ قرآن سانس لینے سے بھی زیادہ اہم ہے اپنے اندر بہت اہم ہے۔دنیا اپنے اختتام کے آخری راونڈ میں داخل ہو چکی ہے ۔فتنے قطار در قطار ہمیں اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں۔ ایسے میں قرآن جیسا ابدی پیغام ہی ہماری لیے نجات کی راہ ہے۔دنیا کی چکا چوند اور روشنیوں کو لات مار کر ابدی حیات کی طرف گامزن یہ کامنی سی لڑکی بلاشبہ تحسین کی مستحق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں