412

نماز کے لیے ماڈلنگ چھوڑنے والی واحد امریکی اداکارہ

تحریر شئیر کریں

باحجاب اور اسلامی روایات کی پاسداری کرنے والی واحد ماٰڈل حلیمہ عدن نے نماز کے لیے اپنا کیریر قربان کر دیا۔یقینا فیشن انڈسٹری کی دنیا میں یہ منفرد مثال قائم کرنے والی ماڈل صومالیہ میں پیدا ہوئیں۔کچھ عرصہ نائیجیریا میں پناہ گزیں بھی رہیں۔پھر امریکہ میں منتقل ہوگئں۔

یہ بھی پڑھیے

فلمی ستارے اسلام کے راستے پر

اداکارہ ثناء خان نے عالم دین سے شادی کرکے سب کو چونکا دیا
امریکہ میں قیام کے دوران انھوں نے مقابلہ حسن میں حصہ لیا۔اور اس مقابلے میں یہ واحد ماڈل تھی جس نے مکمل اسلامی لباس زیب تن کیا۔ایسا کرنے پہ اسے بہت پزیرائی ملی۔اپنے پورے کیریر میں وہ زیادہ تر حجاب پہنتی تھی۔
حلیمہ عدن کے کیریر کے دوران بہت سے فیز آۓ۔وہ کہتہی ہیں کہ ایک بار میرے بالوں کو چھپانے کے لیے جینز کی پینٹ استعمال کی گئ۔جس پر وہ بہت شرمندہ ہوئیں۔اور خود کو ہی مورد الزام ٹھہرایا کہ اس سب کی وجہ میں ہوں۔ان کا کیریر جاری تھا پھر کرونا وائرس کی بریک نے اسے سوچنے کے لیے وقت دیا یوں اسے احساس ہوا کہ ماڈلنگ مسلمان عورت کے لیے بالکل نامناسب کام ہے۔

پھراچانک انھوں نے فیشن انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔وجہ یہ بتائی کہ نماز کے لیے وقت نہیں ملتا۔اور تاخیر ہو جاتی ہے۔ان کا کہنا ہے سیٹ پر جب کبھی نماز چھوٹنے اور بے حجاب ماڈلنگ کرنے پر میرا دل بہت افسردہ ہو جایا کرتا تھا اور میں بہت رویا کرتی تھی۔وہ مزید کہتیں ہیں کہ اب میں بیدار ہو چکی ہوں ایمان والی زندگی میرا جزو عین ہے۔
ادارہ قلم کتاب انکی اس کامیابی کے لیے دعاگو ہے اور اللہ ان کو باایمان زندگی مبارک کرے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں