621

مسلم امہ اور کھانے کا ضیاع

تحریر شئیر کریں

مسلم امہ اور کھانے کا ضیاع کرنے میں سر فہرست
کھانے کے ضیاع کے حوالے سے حال ہی میں اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ پیش کی ہے۔ جس میں ان اقوام کو شامل کیا ہے جو کھانے کے ضیاع میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ کھانے کے ضیاع کے معاملے میں عرب قوم سب سے آگے ہے۔نیویارک کے شیف تباخ کے مطابق آج دنیا جن مسائل سے دوچار ہے ان میں ایک بڑآ ؔمسئلہ کھانے کا ضیاع ہے۔دنیا کا ایک تہائی کھانا ہماری زرا سی غفلت اور سستی سے ضائع ہو رہا ہے۔سبزی کاٹنے سے لے پکانے ،کھانے اور کھانے کے برتنوں میں کھانا چھوڑنا اور اور باسی کھانا پھینکنے تک یہ وہ تمام عوامل ہیں جس کے ہر ہر مرحلے پر کھانا ضائع کیا جاتا ہے

اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں ضائع کیا جانے والا کھانے کے فضلے کی مقدار نو سو اکتیس ملین ٹن ہے جس میں سے چالیس ملین کا تعلق عرب ممالک سے ہے۔اس حوالے سے مصری قوم سب سے آگے ہے۔عراقی قوم دوسرے نمبر پر جہاں 4.73 ملین کھانے پینے کی اشیاء ضائع کیں گیں۔اس کے بعد سعودی عرب، مراکش، ،یمن، تیونس، اردن ،متحدہ عرب امارات، ،لبنان ،لیبیا ،فلسطین، عمان، موریتانیا ،کویت، قطر، اور بحرین شامل ہیں۔

بد قسمتی سے کھانے کی اشیاء کی بے حرمتی اور ضیاع کا عمل اس قوم میں زیادہ ہے جہاں کھانا ضائع کرنا گناہ ہے۔اللہ کھانا ضائع کرنے سے منع کرتا ہے۔اور قیامت کے دن اس کا حساب ہوگا۔اس وقت دنیا میں 820 ملین انسانوں کو اتنا کھانا نہی ملتا جتنا کہ ملنا چاہیے۔یعنی دنیا میں فوڈ انسیکیورٹی بھی ایک اہم ایشو ہے جو انسانوں میں پایا جاتا ہے۔

نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے “کوئی شخص کھانے کے بعد تب تک ہاتھ نا دھو ۓجب تک صاف نا کر لے۔”اس حدیث سے واضح ہوتا ہے کہ کھانے کا ضیاع ناشکری میں آتا ہے اور ایک حدیث کے الفاظ یہ بھی ہے کہ تم نہیں جانتے کہ کھانے کےکس حصے میں شفا ہے ۔جہاں تک ناشکری کی بات یہ زوال نعمت کا باعث ہے۔قرآن مجید میں ارشاد باری تعالی ہے کہ اگر تم شکر کرو گے تو اور دوں گا اور اگر ناشکری کرو گےتو میرا عذاب بھی سخت ہے”

کھانے کا ضیاع روکنے والے اسباب
کھانے کے ضیاع روکنے کے لیے مناسب حکمت عملی اپنائیے۔تاکہ کھانا ضائع نا ہو سکے۔

سمارٹ شاپنگ

سوچ سمجھ کر خریدار ی کرنا سمارٹ شاپنگ ہے۔گروسری سے پہلے ہمیشہ لسٹ بنائیں۔تاکہ غیر ضروری اشیاء کی خریداری سے بچ سکیں۔اس کے علاوہ تب تک گروسری نا کریں جب تک موجود اشیاء ختم نا ہو جائیں۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ ماہانہ گروسری میں دالیں وغیرہ زیادہ آجاتی مگر پکتی کم ہیں تو ان کو کیٹرا لگ جاتا۔جتنی گروسری کریں ان کو استعمال بھی کریں۔

سبزیاں پھل ٹھیک سے محفوظ کریں

پھل سبزیاں کوشش کریں کہ تازہ خریدیں۔روز کی روز خریدی جائیں تو اس سے اچھی کوئی بات نہیں۔اگر محفوظ کرنا چاہتے تو ٹھیک سے محفوظ کریں۔آلو کھیرا پیاز ٹماٹر کبھی بھی فریج میں نا رکھیں اسے روم ٹمپریچر پہ رکھیں۔جہاں تک سبز پتوں والی سبزیوں کی بات ہے تو انھیں پانی میں بھگو کر لمبی دیر تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔اکثر لوگ دھنیا کاٹ کراخبار میں لپیٹ کر رکھتے ہیں۔جو تیسرے روز ہی کالی ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔لہزا سبزیوں کو محفوظ کرنے سے پہلے دیکھ لیں کہ کون سا طریقہ درست ہے۔لہسن پیاز ہمیشہ تازہ چھیل کر ڈالیں کبھی چھیل کر مجفوظ نا کریں۔اگر آپ ایسا کرنا بھی چاہتے تو لہسن اور ادرک کا پاوڈر بنا لیں۔یہ ہزار درجے بہتر ہے۔لہسن ادرک کو لمبی دیر تک پیس کر محفوظ رکھنا اس کی ساری غذائیت ختم کر دیتا ہے۔

پکا ہوا کھانا کسی ضرورت مند کو دے دیں

کھانا ضرورت سے زیادہ ہو تو کسی ضرورت مند کو دے دیں۔کوئی سپیشل ڈش جیسے ساگ کڑھی اور حلیم وغیر بنائیں تو ہمسایوں کو ضرور دیا کریں۔یہ کھانے کی ضیاع سے بچت بھی ہوگی اور نیکی بھی۔ریسٹورنٹ میں کھانے جائیں تو بچا ہوا کھانا پیک کروا لیں۔کھانے کے بعد پلیٹ ہمیشہ صاف کریں۔کھانا اتنا ڈالیں جتنا کھانا ہو۔شادی بیاہ میں کھانا بہت ضائع ہوتا ہے۔اپنا کھانا نا بھی ہو تب بھی ضائع مت کریں۔

یہ بھی پڑھیے

دماغ کو پرسکون کیسے کر سکتے ہیں؟

باہر جانے سے پہلے لنچ باکس تیار رکھیں

آفس جا رہے ہیں یا کہیں آوٹنگ پہ ہمیشہ سستے اور گھر کے معیاری کھانے کو ترجیح دیں۔یہ صحت کے لیے بھی اچھا اور بجٹ کے لیے بھی۔اس کے لیے بچا ہوا کھانا رات کو ہی لنچ باکس میں ڈال دیں۔

سبزیوں کے چھلکوں ٹہنیوں کا شوربہ بنائیں

پھلوں کے چھلکوں کو دھو کر پینے کی بوتل میں ڈال لیں بہترین وٹامن ڈرنک تیار ہے سارا دن پئیےاور قوت مدافعت بڑھائیں۔اسی طرح سبزیوں کے چھلکے تنے وغیرہ کو پانی میں ڈالین زیتون کا تیل لیسن ادرک اور نمک مرچ کا اضافہ کریں اور تھوڑا سا پکا لیں۔بہترین شوربہ تیار ہے۔بچوں کو بڑوں کو روٹی کے ٹکڑے کر کے اس میں ڈال کر دیں اور خود بھی کھائیں۔بہت لذید لگے گا۔

کھاد بنائیں

پھلوں سبزیوں کے چھلکوں کو کسی برتن میں ڈالتے جائیں۔اور اس میں پانی ڈال۔دیں۔اب یہ ہانی پودوں میں ڈالیں۔بہترین کھاد تیار ہے۔

کھانے کی اشیاء کی تیاری میں کائنات کے بہت سے عناصر شامل ہوتے ہیں۔چاول کے لیے زمین سورج پانی کے علاوہ موسم سرما کی سرد راتوں میں کسان کا اٹھ کر پانی لگانا ایک کٹھن اور دشوار کام ہے۔ہم ڈیڑسو روپے کلو خرید کر سمجھتے ہیں حق ادا ہو گیا۔اس کے بعد پسیہ کمانے ولی کی محنت وہ خون پسینہ ایک کر کے پیسہ کماتا ہے۔اس کے بعد پکانے والی کی محنت وقت اور انرجی یہ سب ملتے تو کھانا بنتا ہے۔اگر اپ کھانا ضائع کرتے تو ان تمام عوامل کا ضیاع ہے۔لہذا جہاں تک ہو سکے اس سے بچیں۔شکر اد کریں اور زوال نعمت سے بچیں۔شکر صرف کلمہ شکر کہنے سے نہیں ہوتا۔اس کے لیے ہورے وجود کو شکر میں ڈھالنا ہوتا ہے تب حق ادا ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں