532

مسلم امہ کو طاقت ور ہونا ہوگا

تحریر شئیر کریں

مسلم امہ کو طاقت ور ہونا ہوگا

آج سمجھ آیا نبی کریم ﷺ نے حضرت عمرؓ جیسے طاقتور انسان کے قبول اسلام کی دعا کیوں مانگی تھی؟کہتے ہیں جس دن حضرت عمر مسلمان ہوۓ۔اسی دن پہلی بار علانیہ نماز پڑھی گئ۔یہ تھا ایک نبی کا وژن اور بصیرت۔آپ ﷺ کی دورس نگاہوں نے بھانپ لیا تھا کہ اسلام کو طاقتور کرنے کے لیے طاقت ور لوگ چاہیے۔حضرت عمر ؓ کے رعب اور دبدبے سے پورا مکہ واقف تھا۔یہی وجہ تھی کہ جب مشرف بہ اسلام ہوۓ تو مکہ کی وادیاں اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھیں۔
اقبال کہہ گۓ
عصا نہ ہو تو کلیمی ہے کار بے بنیاد
کلیمی کو ثابت کرنے کے لیے عصا لازمی ہوا کرتا ہے۔یہی ہر دور میں ہوا ہے اور آج بھی ہو رہا ہے۔
مسلمانوں کے ضعف ایمانی کا نقصان اسلام کو پہنچ رہا ہے۔نبی کریم ﷺ کے خاکوں کی سرعام نمائش کرنا کوئی چھوٹی بات نہیں۔امت مسلمہ کا جنازہ ہے۔ایک مسلمان کے ہونے کا جواز ہی کیا اگر اسکے نبی پر ہرزہ رسائیاں کی جائیں۔وہ بد بخت جانتے ہیں ان تلوں میں تیل نہیں۔اگر زرا بھی غیرت ایمانی باقی ہو تو چنگاری کو بھانبھڑ بنتے دیر نہیں لگتی۔

اسلام تبھی طاقتور ہوگا اگر اس کے نام لیوا طاقت ور ہوں مگے۔پھر کسی فرانس کو جراٌت نہیں ہوگی توہین رسالت کرنے کی۔

مگر اتنے اسلامی ممالک میں سے سواۓ ترکی کے کسی نے بھی عالمی سطح پر اپنی آواز بلند نہیں کی۔ترکی کے طیب اردگان نے للکارا ہے ۔جو کہ ناکافی ہے۔تمام مسلم امہ کو نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہونا ہوگا۔اس مقصد کے لیے انھیں ایک ہوکر کام کرنا ہوگا۔اس وقت یہی سب سے بڑا تقاضا ہے۔

اٹھو وگرنہ حشر نہیں ہوگا پھر کبھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں