ہماری سب سے بڑی کمزوری کیا ہے؟جانیے قلم کتاب پر
مسبب الاسباب سے زیادہ ہم اسباب پر نظریں ٹکائے ہوتے ہیں اور راستے بند ہونے پر، وسیلے ختم ہونے پر مایوس ہوکر بیٹھ جاتے ہیں۔
بھلا ابراہیم نے اسباب پر بھروسہ کیا ہوتا تو بےآب و گیاہ وادی میں اپنی بیوی اور بیٹے کو چھوڑ کر جاتے؟
نمرود کی آگ میں بےخطر کوددتے؟
موسی اپنا عصا سمندر پر مارتے؟
نوح ایسی وادی میں کشتی بناتے جہاں دور دور تک کوئی دریا سمندر کا نام و نشان نہ تھا؟
ان کی نظریں راستوں کی بجائے اپنے مالک پر تھیں اور اسکے حکم کو بجا لانے پر تھیں۔
تم بھی مستقبل کی فکر چھوڑو اور وہی کرو جو تمہیں حکم دیا گیا ہے۔ آنے والے وقت کی تمہاری پاس گارنٹی تھوڑی نہ ہے کہ زندگی ساتھ دے گی بھی یا نہیں!
پس آج کی فکر کرو!
اور اپنا ہر دن بہترین بنا لو
احرام خوفو اور اللہ اکبر کی صدا
ایک اللہ سےمحبت کریں
خود کو اسکے لئے مشغول کر لیں،ایک اسکے لئے دنیا والو سے خود کو الگ کر لیں، خود کو دنیا کی دوڑ سے نکال کر اسکی طرف دوڑنے والے بن جائیں، ایک اسکے رستے پر چلنے کی ٹھان لیں تو وہ ایسے آپ کے لئے اپنی طرف آنے کے رستے بناتا جاتا ہے، بچوں بڑوں کے دلوں میں آپ کی محبت اور رعب ڈالتا جاتا ہے، آپکے لئے نیکی کے مزید مواقع یوں بناتا جاتا ہے، آپ کو ایمان کی وہ حلاوت دیتا ہے کہ انسان بےیقینی کی سی کیفیت میں پکار اٹھتا ہے۔۔۔ اللہ اللہ ربی۔۔ لا اشرک بربی احدا…❤️
شیطان ملعون ہمیں بے چین کرتا ہے۔ ہمیں دوسرے کے مقابلے میں لا کھڑا کرتا ہے۔ بےچین اور عدم تحفظ کا شکار بنا لیتا۔
دیکھنا یہ بہو کی تعریف نہ ہو جائے۔
دیکھنا یہ شوہر ساس کی باتیں نہ سن لے۔
دیکھنا بیوی بیٹے کو کنٹرول نہ کرلے۔
کہیں دیورانی/جیٹھانی کی عزت مجھ سے زیادہ نہ ہونے لگے۔
گھر میں کسی اور کی مرضی اور سسٹم نہ چلنے لگے۔
شیطان کے وسوسوں کی اس بھرمار میں اسکا شکار مت بن جائیے گا۔
اپنے رب پر بھروسہ کریں۔ وہ جسکو عزت دینا چاہے اسے کوئی ذلیل نہیں کر سکتا۔*
جسکو وہ رسوا کرنا چاہے اسے پوری دنیا مل کر عزت دار نہیں بنا سکتی۔*
شیطان کی چالوں سے نہیں بلکہ اللہ کے بھروسے سے آپکو عزت ملے گی۔
جسکو بھی وہ آپکا مقابلہ بنا رہا ہے۔ آپ دل پر جبر کر کے اسکے ساتھ اچھا رویہ بنا کر چھوڑیں۔*
اپنے نفس سے یہ جنگ آپکو جیت کر رہنی ہے۔
پھر دیکھئے گا۔* جسکو آپ اپنا مقابلہ سمجھ رہی تھیں۔
جگری دوست بن جائے گا۔
اور اصل دشمن ہار جائے گا۔
ہماری سب سے بڑی کمزوری کیا ہے؟