آم کی گھٹلی کے فوائد
قدرت کی فیاضی کی ایک جھلک آم کی گھٹلی کے فوائد میں دیکھی جا سکتی ہے،آم کی گھٹلی کے وہ فوائد جن سے آپ اب تک لا علم تھے۔بیماریوں کے لئے آم کی گھٹلی استعمال ہوتی آئی ہے مگر اس سے مکھن بنا نا یہ وہ فائدہ ہے جس سے اکثریت لا علم ہے۔
پاکستان میں آم کی پیداوار بکثرت پیدا ہوتی ہے۔اوسطا سالانہ 16 لاکھ ٹن ،جن میں سے ایک بڑا حصہ آم کی گھٹلیوں کا ہے۔اندازا تین لاکھ ٹن گھٹلیاں کوڑے کی نذر کر دی جاتیں ہیں۔
جب اس کائنات میں کوئی بھی چیز بغیر فائدہ کے نہیں ہے تو پھر قرآن کی بات کہ زمین میں چلو پھرو اور غور کرو اس ی مقصد کے تحت ہے تاکہ لوگ جانیں اور فائدہ اٹھائیں۔اس حقیقت کوجان کر مغرب ہم پر حکومت کر ہرا اور ہم وسائل کی کمی کا ڈھول گلے میں ڈالے ناکامی کا رونا رو رہے ہیں۔
آم کی گھٹلی کے فوائد کے سلسلے میں آم کی گری دراصل مکھن ہے جو اپنی کیمیکل ساخت میں مکھن کے تقریبا برابر ہےجس کو کوکا بٹر کہا جاتا ہے کوکا بٹر وہ مکھن ہے جسے چاکلیٹ بنا نے والی کمپنیاں چاکلیٹ میں استعمال کرتی ہیں۔کوکا مکھن بارہ سوکلو روپے بک رہا ہے،مزید یہ کہ آم کی گری کا مکھن معیار کے لحاظ سے کوکا بٹر سے بھی بہتر ہے۔اس کے علاوہ آم کی گری سے بننے والے مکھن کے اجزاء اسانی جلد اور بالوں کے لئے بھی بہترین ہیں۔
اس سے تیل بھی نکالا جا رہا ہے جو 5 ہزار روپے کلو کے حساب سے فروخت ہوتا ہے۔جسے مینوگ سیڈ آئل کہا جاتا ہے یہ ادویات اور کھانوں میں ڈالا جاتا ہے۔اس کا بچ جانے والا پھوک آٹا ہے جو شوگر کے مریض استعمال کر سکتے ہین اور وہ بھی جن کو گلوٹن سے الرجی ہے۔اس پھوک کو جانوروں کے چارے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔یوں ہم اس گری کو مختلف مقاصد کے لئے استعمال کر کے پیسہ کما سکتے ہیں۔
آم کی گھٹلی کے فوائد جاننا اہم نہیں اہم اس سے کام لینا ہے
آم ایسا پھل ہے جس سے حاصل ہونے والے چھلکے سے لے کر گھٹلی اور گھٹلی کے اندر موجود گری تک بے پناہ فوائد رکھتی ہے۔آم کی گھٹلی کے فوائد جن کا جاننا ضروری ہے
ہمسایہ ملک بھارت میں آم سے تیل نکال کر کثیر زرمبادلہ کمایا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ تیس ہزار ٹن سالانہ مکھن نکالا جاتا ہے۔اب سوال یہ ہے کہ اس سے مکھن کیسے نکالا جا سکتا ہے؟
اس کے لئے پانچ لاکھ ہائیڈرالک پریس بنتا ہے ،جس کے زریعے مکھن نکالا جاتا ہے۔مکھن نکالنے سے پہلے گری کو خشک کیا جاتا ہے۔اس ہائیڈرالک مشین سے روزانہ تقریبا 60 کلو مکھن نکالا جا سکتا ہے۔اور جتنی لاگت میں یہ سسٹم تیار ہوتا ہے ایک مہینے کی آمدن اس سے زیادہ ہے،اس سے اندازہ لگائیں کہ اس بزنس سے کتنا پیسہ کمایا جا سکتا ہے۔
ا(بن فاضل محب وطن پاکستانی ہیں درج بالا آرٹیکل سے ماخوذ ہے۔جن کی کتاب خوشحال پاکستان میں ان معمولی چیزوں کی بابت بتایا گیا ہے جن سے فاِئدہ اٹھا کر ہم خوشحال قوم بن سکتے ہیں۔
آم کی گھٹلی مفید ہے یہ جاننا اہم نہیں بلکہ اہم اس سے فائدہ اٹھانا ہے۔