آو گھر داری سیکھیں
جو عورت گهر کی ذمہ داری بہتر طور پر نہیں نباہ سکتی وہ دین کی دعوت و تبلیغ کا کام بهی بہتر طور پر انجام
نہیں دے سکتی اور نہ اس پر اسکے اچهے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں.
مفہوم حدیث:
اپنے صحنوں کی صفائی کیا کرو کیونکہ یہود اپنے صحنوں کی صفائی نہیں کرتے.
گهروں کو مٹی، جالوں سے صاف رکهیں یہ جالے گهر کی جانب سے عدم توجہی اور سستی کاہلی کی علامت ہیں.
اپنے گهروں سے نکالے ہوئے کچرے کو دوسروں کیلئے عذاب بننے کیلئے نہ چهوڑیں. کچرے کی تهیلیاں باندھ کر باہر کوڑے دان میں ڈالیں.
گهر کی چیزوں کو انکی جسامت اور اونچائی کے لحاظ سے ترتیب وار رکهیں. فوائد:
خوبصورتی بڑھتی ہے.
وقت کی بچت.
باآسان رسائی.
منظم ماحول.
چهینک، جمائی اور کهانسی کے وقت آواز کو پست اور منہ کے آگے ہاتھ یا کپڑا رکهیں، بلغم ہمیشہ کونے میں جاکر تهوکیں. احتیاط نہ برتنے سے وائیرل انفیکشن اور ٹی بی ان ہی عوامل سے پهیلتا ہے.
گهر میں کام کرنے والیوں کو کام کی ٹرینینگ دیں، وہ غلطی کریں تو پهر اصلاح کریں.
جسمانی صحت اور غذا
القران:
” اے ایمان والو کهاؤ ان پاکیزہ چیزوں میں سے جو ہم نے تم کو عطا کیں، اور اللہ کا شکر ادا کرتے رہو اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو.”
مفہوم حدیث:
مرنے کے بعد انسانی جسم میں سب سے پہلے اسکا پیٹ بدبودار ہوتا ہے تو جو طاقت رکهتا ہو وہ پاک اور طیب کے سوا کچھ نہ کهائے تو اسے ایسا ہی کرنا چاہییے.
خوراک کا اثر براہ راست اخلاق و کردار پر پڑتا ہے. نیک عمل اسی وقت ہو سکتا ہے جب خوراک طیب ہو. اللہ پاکیزہ ہے اور پاکیزہ چیزوں کو پسند کرتا ہے.
مفہوم حدیث:
“مومن کی مثال شہد کی مکهی کی مانند ہے، جو پاکیزہ چیز کهاتی ہے، پاکیزہ رس نکالتی ہے، اور جس پر وہ بیٹهتی ہے نہ وہ ٹوٹتا ہے نہ خراب ہوتا ہے.”
کهانے پینے میں سادگی
اپ صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم نے کبهی پتلی روٹی نہ کهائی نہ کبهی مسلم بکری، کبهی دو وقت کا کهانا نہ کهایا اور اگر کبهی کهایا تو اس کے ایک وقت میں صرف کهجوریں ہوتیں. نہ کبهی تواتر میں تین دن لگاتار سالن کے ساتھ گہیوں کی روٹی کها سکے.
مفہوم حدیث:
مومن ایک آنت میں کهاتا ہے اور کافر ساتوں آنتیں بهر لیتا ہے.
ہمیشہ ایک تہائی پیٹ کهانا کهائیں، ایک حصہ پانی اور ایک حصہ سانس کیلیئے خالی رکهیں.
جو قومیں کهانے کیلئے زندہ رہتی ہیں اور اس میں صرف لذت ہی منسوب ہوتی ہے. تو ایسی قومیں ذلت کا شکار ہوجاتی ہیں. انکا اصل دین لذیذ کهانے تیار کرنا رہ جاتا ہے. وہ اپنی قوت و پیسہ سب اس کام میں خرچ کرتے ہیں، عبادت کے لیئے انکے پاس وقت نہیں رہتا.
مفہوم حدیث:
میری امت میں ضرور وہ لوگ ہونگے جو طرح طرح کے کهانے کهائیں گے رنگ برنگ کے مشروب پیئں گے، طرح طرح کےکپڑے پہنیں گے اور گفتگو میں بے احتیاطی کریں گے.ایسے لوگ میری امت کے بدترین لوگ ہوں گے
کرنے کے کام:
کچن، لانڈری، بیڈروم، واش روم اور دیگر جگہوں کی صفائی اور ترتیب کے حوالے سے طے کرنا ہے:
کیا کرنا ہے
کب کرنا ہے
کیسے کرنا ہے
کس نے کرنا ہے