امتحان میں کامیاب ہونے کا بہترین نسخہ
امتحان میں کامیاب ہونا کون نہیں چاہتا تھا وہ بچے بھی پڑھنے لگتے ہیں جو سارا سال نہیں پڑھتے مگر امتحان میں انہیں محنت کرنا یاد آتا ہے۔ امتحان میں کامیاب ہونے کے لئے بہت ضروری ہے کہ آپ کا پرچہ آپ کی امتحانی کاپی نفاست شدہ ہو ، اور ہر لحاظ سے مکمل ہو جسے ممتحن کاپی چیک کرنے والا متاثر ہو۔
اس کے پاس آپ کا چہرہ نہیں ہوتا نا وہ نہیں جانتا ہے کہ آپ لائق ہیں یا نالائق اسے آپ کی کاپی آپ کام بتاتا ہے کہ آپ کتنے لائق ہو۔ اس لئے ضروری ہے کہ اپنی امتحانی کاپی کو صاف ستھرا اور اتنا مکمل بنائیں کہ چیک کرنے والا آپ کو لائق سمجھے۔
درج ذیل کچھ اصول یا نسخہ کہہ لیں جو آپ امتحان میں پرچہ کرتے وقت آپ کو کامیاب کریں گے۔
1۔ امتحانی کاپی
پہلا تو یہ خیال رکھنا چاہئے کاپی صاف ستھری ہو۔ کام صفائی سے ہو دوسرا ہیڈنگ پر توجہ دینی چاہئے کہ آپ ضروری ہیڈنگ جواب میں لازمی دیں خیال رہے غیر ضروری ہیڈنگ نہ ہو جہاں ضرورت ہو وہاں ہیڈنگ لازمی ہو۔ اور دوسرای بات جگہ چھوڑ کر نہیں لکھنا ہے۔ اس سے ممتحن سمجھ جاتا ہے کہ آپ نے لکھا کم ہے جگہ چھوڑ کر شک میں مبتلا نہ کریں۔ اور ایک طرف مارکر سے لائن ضرور کھینچیں۔ اگر آدھےصفحے میں جواب ختم ہوگیا ہے تو وہیں سے دوسرا سوال شروع کریں صفحہ آدھا نہ چھوڑٰیں۔ اہم بات جب کوئی غلطی ہوجائے تو اسے صفائی سے مارک کر کےکروس کا سائڈ پر نشان لگادیں۔ اس کے اوپر اور رائٹنگ نہ کریں۔
2۔ سوالات کی ترتیب
شروع سے ٹیچرز یہ بتاتے ہیں۔ کہ جو سب سے اچھا یاد ہو وہ پہلے کرنا ہے اور پھر اس سے کم دوسرے میں اور جو نہیں آتا وہ آخر میں۔ جب کہ یہ ترتیب غلط ہے۔ سب سے پہلے جو دوسرے نمبر پر اچھا آتا ہے وہ پہلے کرنا ہے اور جو سب سے اچھا آتا ہے وہ دوسرے نمبر پر پھر جو نہیں آتا وہ تیسرے میں اور آخر میں جو اچھا یاد ہے وہ کرنا ہے۔ اس سے کاپی چیک کرنے والے پر آپ کا اچھا تاثر شروع سے ہوگا تو وہ درمیان میں اتنا غور نہیں کرے گا جب کہ آخری کو وہ دھیان سے پرھے گا اس لئے جو نہیں آتا وہ آخری میں نہ کریں۔
3۔ ٹیسٹ کی تیاری
امتحان کی کاپی کیسی ہو یہ تو بتادیا مگر اس کے لئے آپ کو پورا سال تیار رہنا ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ ٹیسٹ دیتے رہیں اس سے چیزیں نہ صرف یاد رہیں گی بلکہ آپ کو پتا ہوگا آپ کتنے پانی میں ہیں۔
مستقبل میں ابھی نہیں