372

امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کون ہیں؟

تحریر شئیر کریں

امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کون ہیں؟


حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے بعد منتخب ہونے والے نۓ صدر جوبائیڈن کے بارے میں تجزیہ کار بڑے سنسنی خیز انکشافات کر رہے ہیں۔جو کافی خطرناک اور دلچسپ بھی ہیں۔سردست یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ جوبائیڈن ہیں کون؟
جوبائیڈن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ امریکی تاریخ کا بوڑھا ترین صدر ہے۔اس سے پہلے 78 سال کا کوئی شخص صدر کے عہدے کے لیے منتخب نہیں ہوا۔عمر کا مسئلہ امریکہ کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

جوبائیڈن کا پس منظر
جوبائیڈن 1942 ء کو پنسلوینیا میں پیدا ہوا۔بعد ازاں یہ اپنی فیملی سمیت ہجرت کر کے دلا آویر کے علاقے میں آ گۓ۔1950 میں اس نے قانون کی ڈگری حاصل کی۔1970 ء میں اس نے ڈیموکریٹک جوائن کی اور شہرت کی طرف گامزن ہونا شروع کیا۔سٹی کونسل میں منتخب ہوا اور اپنی لاء فرم کی بنیاد رکھی۔محنتی اور تعلیم یافتہ جوبائیڈن نے ترقی کا سفر جاری رکھا۔1970 میں سینٹ کا الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی۔یہ تین دہائیوں تک دلا آویر کا سینیٹر رہا۔
اس الیکشن کے دوران ہی ایک سانحہ بھی پیش آیا۔ہوا کچھ ہوں کہ اس کی بیوی بچوں کا ایکسیڈنٹ ہوگیا۔اور اس ایکسیڈنٹ میں اس کی بیوی اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔یہ سانحہ بہت بڑا تھا جس کا ذکر اکثر جوبائیڈن کرتا ہے۔1977 ء میں اس نے دوسری شادی کی جو تاحال جاری ہے۔
جہاں تک اس کے کیریر کی بات ہے یہ آٹھ سال تک سینٹ کی جوڈیشری کمیٹی کا چئرمین بھی رہا۔2008 میں صدر کا الیکشن بھی لڑنا چاہتا مگر اس کی جگہ باراک اوباما تھا۔جو زیادہ مقبول اور پسندیدہ تھا۔اگست 2020 میں یہ صدر کے لیے نامزد ہوا۔اور ایک طویل جدوجہد کے بعد امریکہ کا صدر بن گیا۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ عالمی دنیا اور پاکستان کے لیے بہتر صدر ہوگا۔تو اس حوالے سے کافی شبہات ہیں۔تجزیہ نگار اسے عالم اسلام کے لیے اچھاشگون نہیں سمجھ رہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ بلیک واٹر جیسی تنظیموں کا مہرہ ہے۔اس کے آنے سے بلیک واٹر اسلامی دنیا بالخصوص افغانستان اور پاکستان میں نۓ سرے سے سرگرم ہو جاۓ گی۔
جہان تک پاکستان کی بات ہے تو پاکستانی میڈیا جوبائیڈن کی فتح کو بڑے جوش و خروش سے پیشکرہا۔جوکہ ایک عجیب بات ہے اور سوالیہ نشان بھی۔

امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کون ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں