461

اپنے بچوں کو دین سکھائیں۔

تحریر شئیر کریں

حمزہ خاں

اپنے بچوں کو دین سیکھائیں کیونکہ وه سیکھنا چاہتے ہیں
چند دن پہلے کی بات ہے کہ میں اپنے گھر کے قریب کرکٹ کھیلنے گیا تو وہاں مجھ سے تین یا چار سال چھوٹے بچے بھی کھیل رہے تھے ۔ہم کھیل ہی رہے تھے کہ گیند گم گئی چنانچہ میں نے وہی پر نماز پڑھنا شروع کر دی ۔نماز کے بعد پتا نہیں میرے دل میں کیسے خیال آیا کہ کیوں نا دین کی بات کی جاۓ ۔میں نے سب کو اپنے پاس بلایا اور پوچھا کہ نماز کون کون پڑھتا ہے ؟سب کے سر جھک گے لیکن ایک بچہ کہنے لگا کہ باقی تو پڑھتا ہو لیکن فجر کی رہ جاتی ہے(میں نے اس سے کہا کہ امی کو بول دینا وه اٹھا دیا کریں گئی )۔خیر میں نے وہاں نماز کے حوالے سے احادیث اور دیگر اسلامی واقعات سنانا شروع کر دیئے۔میں نے بچوں کی طرف دیکھا تو میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وه مجھے بہت غور سے سن رہے تھے جس کا مجھے اندازہ نہیں تھا ۔میں کچھ لمحوں کے لیے جان بوجھ کر چپ رہا تاکہ یہ جان سکوں کہ بچے مجھے سن رہے ہیں کہ نہیں ؟بچے شدید اضطراب کی کیفیت میں مجھ سے کہنے لگے کہ بھیا آپ رک کیوں گے پلیز ہمیں اور بھی بتائیں ۔خیر اتنے میں گیند بھی آ گئی لیکن بچوں نے کهیلنے سے منع کر دیا اور کہا کہ ہم آپ کی باتیں سنیں گے ۔میں نے ان بچوں میں دین اور اچھائی سیکھنے کا جذبہ دیکھا جس سے مجھے اندازہ ہوا کہ بچے دین کو سیکھنا چاہتے ہیں ۔خیر میں نے مزید دینی باتیں کی اور گھر چلا گیا ،دوسرے دن جب وہاں گیا تو ایک بچہ میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ آج میں نے اور ہم سب نے فجر کی نمازپڑھی اور باقی بھی ۔یہ سن کر میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں تھی ۔دین کیا ہے ؟دین سیکھنا بہت آسان ہے بس ہمارے نبی کے اسوہ حسنہ پر چلنا ہے اور نبی نے جو کام کیے ان پر عمل پیرا ہونا ہے یہی دین ہے ۔ہمارے نبی ہر سختی جھیل کر ہمارے لیے دین کو بہت آسان کر گے بس ہمیں صرف ان کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کرنا ہے یہی تو دین ہے ۔یہ سب بیان کرنے کا مقصد قطعا یہ بتانا نہیں کہ میں کتنا اچھا ہو بلکہ اس کا مقصد اچھی سیکھ دینا ہے ،میں جہاں غلط ہوتا ہو تو غلطی کو تسلیم کر کے اس بارے میں بھی لکھتا ہو،اس بات کا اعتراف میری گذشتہ پوسٹس ہیں ۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ صرف نماز ہی دین نہیں اس بارے میں ایک حدیث جس کا ترجمہ ہے کہ” ہمارے نبی نے صحابہ سے پوچھا کیا کہ اگر تمہارے گھر کے پاس سے ایک نہر بہہ رہی ہو تو تم پانچ وقت اس میں نہاؤ تو کیا تمہارے جسم پر میل باقی رہے گا ؟صحابہ نے فرمایا کہ یا رسول کوئی میل باقی نہیں رہے گا تو ہمارے نبی نے فرمایا کہ یہی حال پانچ وقت نماز پڑھنے والوں کا ہے کہ وه بالکل پاک صاف رہتے ہیں ۔نماز پورا دین نہیں لیکن نماز پورا دین سیکھاتی ہے۔نماز دین سیکھنے کی جانب پہلا قدم ہے ۔ہمارے نبی نے فرمایا کہ” اگر بچہ سات سال کا ہو جاۓ اور نماز نہ پڑھے تو اس کی سرزنش کی جاۓ” ۔چلیں ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو دین سیکھائیں اور ان کو نماز کبھی نہ چھوڑنے کا درس دیں گے ۔آپ کوشش کریں گے ناں ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں