اچھی عادات بنائیں رمضان بالمبارک اس سلسلے میں بہت کارگر ثابت ہو۔سکتا ہے کیونکہ رمضان ٹریننگ پروگرام ہے جو ہترین ٹریننگ کی۔خصوصیات اپنے اندر سموئے ہے جانیے اساتذہ فرحت ہاشمی سے
ہماری زندگی،ہمارا وقت دنیا کی ہر دوسری چیز سے زیادہ قیمتی ہے۔
لہذا اسکی حفاظت کرنی ہے اور اسکو اللہ کی راہ میں لگانا ہے۔
اس زندگی سے اپنی آخرت بنانی ہے۔
اس زندگی کے اچھے خاتمے کےلئے دعا بھی کرنی ہے اور کوشش بھی کرنی ہے۔
زندگی کو ضائع کرنے والے ہر کام سے بچنا ہے۔
اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ دوسروں کی اصلاح کے لۓ بھی کوشش کرنی ہے۔
اپنی زندگی کو ضروریات کے اندر رکھنا ہے۔ عیش و عشرت سے بچنا ہے۔
اپنی بری عادات کو ختم کرکے اچھی عادات اپنانی ہیں۔
عادت:
ہمارے وہ معمولات،اخلاق، کردار جو جانے انجانے میں ہماری شخصیت کاحصہ بن جاتے ہیں۔
عادت ایک مضبوط طاقت ہوتی ہے جو ہمارے جسم،ذہن اور جذبات کو کنٹرول کرتی ہے۔
ہمیں فرائض کو لازمی اپنی عادت بنانا چاہیے جیسے نماز، روزہ وغیر ہ کو۔
جن چیز وں کے بارے میں قیامت کے دن سوال ہوگا انکو بھی اپنی عادت بنانا چاہیے۔
مفہوم حدیث ہے:
قیامت کے دن کسی شخص کے قدم ہٹ نہ سکیں گے یہاں تک کہ اس سے یہ سوال نہ ہوجائیں:
زندگی کیسے گزاری؟
جوانی کہا ں گزاری؟
حاصل کردہ علم پر عمل کتنا کیا؟
مال کہا ں سے کمایا؟
مال کہا ں خرچ کیا؟
اگر ہم اچھا خاتمہ چاہتے ہیں تو اچھی زندگی گزار نی ہوگی۔
اپنا محاسبہ کریں اور دیکھیں کون سی بری عادات آپ کے اندر ہیں۔
تبدیلی کے لئے پکے ارادے، پرانی عادات کو توڑ نا اور نئی عادات کو اپنانا ہوگا۔
سوچ انسان کا عمل بن جاتی ہے اسلئے پہلے سوچ صحیح کرنی ہوگی۔
اچھی عادات کا مجموعہ اچھا اخلاق ہوتا ہے۔
عادات دو طرح کی ہو تی ہیں۔
خواہشات سے متعلق
آئندہ کے اندیشوں سے متعلق یعنی مستقبل کے متعلق۔
ہماری خواہشات، مقاصد اور عزائم ہماری عادات کو تبدیل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
کسی پرانی عادت کو ختم کرنے کے لئے 21 دن اور نئی عادت کو اپنانے کے لئے 30 دن چاہیے ہو تے ہیں۔
تین چیز یں ہماری عادت بنانے میں بہت اہم ہوتی ہیں۔
محرک Trigger
تسلسل Routine
کچھ Rewards
کرنے کے کام
بری عادات کو ختم کرنا ہے۔
اچھی عادات کو اپنانا ہے۔
اپنی زندگی کو قابل عمل بنانے کے لئے کچھ goals set کرنے ہیں۔
اپنا محاسبہ کرنا ہےکہ
میں ایمان، اخلاق اور معاملات میں کس درجہ پر ہوں؟
میری بری عادات کس چیز کو نقصان دے رہیں ہیں؟
اگر میری زندگی اللہ کے لئے ہے تو غور کریں کیا یہ اس قابل ہے کہ اللہ کو دی جائے؟
اللہ ہم سب کو اپنی رضا کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق دے۔ آمین