591

ایپلک سمیرا آن لائن بزنس کا ایک جانا پہچانا نام

تحریر شئیر کریں

ایپلک سمیرا ایک برانڈ بنتا جا رہاہے۔اہپلک سمیرا کی بانی چئرپرسن خاتون نےاپنا کام کیسے سٹارٹ کیا اور کیسے آن لائن بزنس کی دوڑ میں شامل ہوئیں۔جانیے درج ذیل انٹرویو میں۔۔۔۔

آپ کا تعارف؟آپ نے یہ بزنس کیسے سٹارٹ کیا؟

میرا نام عائشہ ہے اور سندھی ایپلک ورک میرے پیج کا نام ہے۔ اس کے علاوہ میرا یو ٹیوب چینل ہے جس کا نام سندھی ایپلک بلاگ ہے۔ آن لائن بزنس میں ایپلک سمیرا کے ساتھ میری پہچان بنا. میراشہر میر پور خاص ہے۔

میں نے ایپلک ورک, مرر ورک اور سندھی رالی اپنے اردگرد بنتے دیکھی ۔ باقاعدہ طور پر 2013 میں آنلائن پیج بنا کر کام سٹارٹ کیا۔

آپ کے مائنڈ میں آن لائن بزنس کا خیال کیسے آیا؟

ویسے ہی بیٹھے بٹھاۓ خیال آیا کہ کیا کیا جاۓ تو دو تین دوستوں نے کہا کہ کوئی لیڈیز شاپ مارکیٹ میں ہونی چاہیے۔ مگر مجھے اندازہ تھا کہ اس کی اجازت ہی ممکن نہیں پھر پیج بنا کر اللہ کا نام لے کرسٹارٹ کیا۔

آن لائن بزنس کے لیے کن ٹولز کا جاننا ضروری ہے؟

سب سے پہلے تو آپ کی تعلیم اچھی ہونی چاہیے۔ آپ کو کسٹمر ڈیلینگ کا اندازہ ہو۔ جو ام آپ سٹارٹ کر رہے ہو اس کو ایک لگن اور ایمانداری سے سٹارٹ کریں۔

آن لائن بزنس میں آپ کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑا؟

سٹارٹ میں لوگوں کا انٹرسٹ بہت مشکل سے بنا۔ کپڑے کے متعلق کسٹمڑ چوائس کا زیادہ اندازہ نہیں تھا۔ مارکیٹ وزٹنگ ورکرز کے پاس آنا جانا, عید کے دنوں میں ورکرز سرچ کرنا سب مشکل ہی تھا پھر آہستہ آہستہ ایک چین بن گئی۔

میرے کام سپیشلی ہینڈ میڈ کی مانگ ہے اور بڑھ بھی رہی ہے خاص طور پر کرونا لاک ڈاؤن کے دوران زیادہ مانگ ہوئی۔

آن بزنس کرنے والوں کے لیے کوئی پیغام؟

آپ جس کام کو سٹارٹ کریں پوری محبت سے سٹارٹ تو ہوتا ہے لیکن ہم جلد ہمت ہار جاتے ہیں کہ یہ نہیں کرنا۔۔إن شاءالله میرے یو ٹیوب چینل کا ایک نام تو ہو گا۔ آپ بھی ضرور لائک کر دیں اور سندھی ایپلک ورک ایک برانڈ کے نام سے جانا جاۓ گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں