541

بچوں کو فیصلہ سازی کیسے سکھائی جاۓ؟

تحریر شئیر کریں

بچوں کو فیصله سازی کیسے سکھائی جاۓ؟جانیے قلم کتاب پر

فیض آباد بس پوائنٹ پر ایک ماں اپنے دو بچوں کے ساتھ موجود تھی۔زرا غور کیا تو جو منظر دیکھنے میں آیا وہ کبھی محو نا ہو سکا۔دماغ نے اسے ہمیشہ کے لیے قید کر لیا۔ماں اپنے دونوں بچوں کو کچھ رقم تھما رہی تھی۔اور بتا رہی تھی کہ یہ پیسے آپ کے ہیں۔آپ نے ان پیسوں سے کنٹین سے کھانے پینے کی اشیاء خریدنی ہیں۔حالانکہ ان بچوں کی عمر تین سے پانچ سال کے درمیان تھی۔سوچنے کی بات یہ کہ ماں ایسا کیوں کر رہی تھی۔وہ خود بھی چیز لے کر بچوں کو دے سکتی تھی مگر اس نے ایسا نہیں کیا۔اس واقعہ سے کیا بات سمجھ میں آتی ہے؟

قرآن مجید فرقان حمید میں حکمت کا لفظ متعدد بار استعمال ہوا ہے۔جس کا ایک مطلب “درست وقت پہ درست فیصلہ کرنا ہے۔”المیہ یہ ہے کہ جدید دور کی نئ نسل فیصلہ سازی کی قوت سے محروم ہے۔یہی انکی ناکامی کا راز بھی ہے۔مسئلہ یہ ہے جب والدین بچوں کو فیصلہ کرنا نہیں سکھاتے تو پھر ان کے اندر آگے چل کر بہت مسائل پیدا ہوتے ہیں۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ جب کوئی ایسا مقام آتا ہے جہاں فیصلہ لینا پڑے تو دماغ ماؤف ہو جاتا ہے۔جیسے بندگلی جہاں سے گزرنے کی کوئی صورت نا ہو۔

بچوں کو فیصلہ سازی کیسے سکھائی جاۓ؟

بچوں کے اندر قوت فیصلہ پیدا کرنے کے لیے ایک سال کی عمر کے بعد جب بچہ زرا بولنا اور اردگرد کے ماحول سے مانوس ہوجانا شروع کر دیتاہے۔تو بطور ماں آپ کی ذمہ داری ہے کہ بچے کے اندر فیصلہ کرنے کی قوت پیدا کی جاۓ۔جب بھی اسے کپڑے پہناۓ جائیں تو دو سوٹ رکھے جائیں اور پوچھا جاۓ کہ کون سا سوٹ پہننا ہے؟اسی طرح دیگر اشیاء کے معاملے میں اسکی راۓ لی جاۓ اور اس کو اہمیت بھی دی جاۓ ۔اس سے اس کے اندر قوت فیصلہ بیدار ہوگی۔اور آنے والے کل میں اسے فیصلہ کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔آنا فانا اپنی زندگی کے فیصلے کرنا شروع کر دے گا .مگر درست چیزوں کے انتخاب کی پریکٹس کروانا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔اسے کبھی مت بھولیں۔چھوٹے چھوٹے قدم ہوتے ہیں مگر بڑی منزلوں کا سفر یہی سے شروع ہوتا ہے۔

مائیکل انجیلو مشہور مجسمہ سائز جب کئ کئ دن مجسمہ بنانے میں صرف کردیا کرتا تھا تو ایک دفعہ ایک ہمسایہ بولا کہ آپ چھوٹی چھوٹی چیزوں میں اتنی مغزماری کیوں کرتے ہو؟جس کا مائیکل نے کمال جواب دیا کہ چیزوں مین کاملیت اور مہارت چھوٹی چھوٹی چیزوں پہ توجہ دینے سے ملا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عادات کیسے بنائیں جائیں؟


بچوں کو ابتداء ہی سے فیصلہ کرنا ،چیزوں کے انتخاب کا چناؤ کرنا اور درست فیصلے پہ حوصلہ افزائی کرنا یہ سب چھوٹے چھوٹے قدم ہیں۔جس میں بڑی بڑی منزلوں کے نشان پوشیدہ ہیں۔

شاباش دینا

بچہ جب کوئی فیصلہ کر لے تو چپ نہیں رہنا بلکہ اسےشاباش دینی ہے۔وضاحت کے ساتھ تعریف بھی کرنی ہے کہ میرا بیٹا کتنا اچھا ہے۔کتنا اچھا فیصلہ کیا ہے یہ سوٹ تو بہت پیارا ہے جو آپ نے چنا ہے۔میرے بیٹے پہ خوب جچے گا۔اس طرح کے جملے اسے اکسائیں گے وہ چیزوں کے انتخاب میں دلچسپی ظاہر کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں