بڑھتی ہوئی مہنگائی میں ایلویرا سے فائدہ اٹھائیں
ایلو ویرا ایک پودا ہے جس سے سب ہی واقف ہوں گے۔ یہ ایک فائدہ مند پودا ہے جس کی بہت سی خصوصیات ہیں۔اگر آپ کے گھر میں تھوڑی سی بھی کہیں جگہ ہے تو اسے لازمی لگائیں۔یہ ایک کرشماتی پودا ہے جس کا کوئی ایک نہیں بلکہ بہت سے فوائد ہیں۔ ایلوویرا کا جیل ایک بہترین سن بلاک اور آفٹر شیو لاشن ہے جس میں کوئی کیمیکل نہیں بلکہ یہ قدرتی سن بلاک اور لوشن ہے۔ اس کا جیل ہر لوشن سے بہتر آرگینک لوشن ہے۔
ایلوویرا کھانے کے فائدے
اس کے علاوہ بہت سے جلدی امراض ، معدے کی خرابی، سر کی خشکی اور بالوں کا جھڑنا جوڑوں اور پٹھوں کی بیماری ، جگر اور تلی کی بیماری ، نزلہ کھانسی اور قبض اور بواسیر کی بیماری کا بھی علاج اس میں ہے۔ اس کے علاوہ پیٹ کی چربی کا خاتمہ کرتا ہے، نظام ہاضمہ کو درست کرتا ہے۔ آنتوں کے کیڑے کا خاتمہ کرتا ہے اور خون کی کمی کو بھی دور کرنے کے علاوہ بہت سی بیماریوں کا علاج ایلوویرا میں شامل ہے۔
استعمال کا طریقہ
اس کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کے دونوں شاخیں الگ کر دیں اور جیل نکال لیں ۔
ایلوویرا درج ذیل مسائل میں۔بہت کارگر ثابت ہوا ہے ملاحظ کیجیے
پیٹ کی چربی کا خاتمہ
تین چمچ ایلو ویرا اور ایک گلاس گرے فروٹ کا جوس لیں۔ جوس میں ایلویرا کا جیل ڈال کر بلینڈ کرلیں۔ اور وہ روزدو تین ہفتے تک پئیں اس سے آپ خود دفرق دیکھیں گے یہ بڑھے ہوئے پیٹ اور چربی کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔
نزلہ زکام کا خاتمہ
ایلوویرا کو لیں جیل نکالے بغیر توے میں جلادیں پھر جیل خود نکل جائے گا اسے شہد کے ساتھ ملا کر کھائیں نزلہ ، زکام خود بخود ختم ہوجائے گا۔
غدود کا خاتمہ
جن کو غدودکا مسلہ ہو وہ ایلوویرا کے جیل کے ساتھ کالا نمک چھڑک کر ادرک کے ساتھ ملا کر کھالیا کریں۔ روز صبح خالی پیٹ کھائیں جلد یہ مسلہ ختم ہوجائے گا۔
ایلوویرا اور جوڑوں کا درد
ایلوویرا کا استعمال جوڑوں کی دردوں میں مفید پایا گیا ہے ۔
چہرے کے مسائل کا حل
ایلوویرا کا جیل چہرے پر ایسے ہی لگائیں یہ بہتر سن بلاک ہے جس سے چہرے پر کبھی چھائیاں نہیں رہتی اور چہرہ کھل کر تروتازہ ہوجائےگا۔ اور بلیک ہیڈز بھی ختم ہوجائےگا۔
ایلوویرا کا بالوں میں استعمال
اس کے جیل کو سر پر لگائیں اور لیموں کے ساتھ لگائیں تب بالوں کا گرنا ختم ہوجائے گا اور بال مضبوط ہو جائیں گے۔
خشکی ختم کرتا ہے
دو چمچ ایلوویرا جیل اوردو چمچ ناریل کا تیل لیں اور سر پر لگالیں ساری خشکی ختم ہوجائے گی۔
ایلوویرا کی اہمیت
الغرض ایلوویرا ایک کرشماتی پودا ہے جس کے اندر قدرت نے ہر طرح کے منرلز وٹامنز رکھ دیے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں متوسط طبقہ اس پودے سے بھر پور فائدہ اٹھائے اسے کھانے کے طور پر استعمال کر کے اپنی غذائء ضروریات پوری کر سکتے ہیں اور بیوٹی کے لیے استعمال کر کے اپنی بیوٹی پروڈکٹس کا خرچ بھی کم کر سکتے ہیں۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی میں ایلویرا سے فائدہ اٹھائیں