بیوی کو انوکھا گفٹ دینے والا بھارتی شہری
بھارتی شہری نے اپنی بیوی کا چاند پر زمین گفٹ کر کے سب کو حیران کر دیا۔
دنیا عجائب سے بھری پڑی ہے جہاں ایک طرف بیوی سے دلسوزی کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے تو وہی دوسری طرف ایسے واقعات بھی دیکھنے کو ملتے ہیں کہ یقین نہیں آتا۔انڈیا کے شہر اجمیر کا رہنے والا دھرمیندرا نامی شخص نے اپنی بیوی کو آٹھویں سالگرہ کے موقع پر ایسا تحفہ دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔
دھرمیندرا کا کہنا ہے کہ انکی شادی کی سالگرہ قریب آرہی تھی اس موقع پر وہ کوئی اچھوتا اور انوکھا تحفہ دینا چاہتا تھا۔کافی سوچ بیچار کی۔۔۔۔پھر فلموں کہانیوں میں کہا جانے والا ایک غیر حقیقی جملہ کہ آسمان سے تارے توڑ کر لادوں گا یا چاند۔۔۔تو بس اس جملے کا دماغ میں آنا تھا کہ مسئلہ حل ہوگیا۔میں نے فیصلہ کیا کہ اپنی بیوی کو زمین خرید کر دوں گا وہ بھی چاند پر۔۔۔۔۔۔یوں یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔زمین تو مل گئ اللہ کرے اب یہاں رہنا بھی نصیب کرے۔آمین