بے لگام سوشل میڈیا سے بچاو ممکن ہے
عصر حاضر میں سوشل میڈیا کی مانگ بہت بڑھتی جا رہی ہے مگر ہر چیز اپنی حد میں اچھی لگتی ہے حد سے باہر ہو کر وبال جان بن جاتی ہے
سوشل میڈیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔کنٹرول کیسےکریں؟
سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں مگر جہاں سوشل میڈیا کے فوائد ہیں وہی نقصانات بھی ہیں۔انسانی زندگی پر سوشل میڈیا کے اثرات نے دونوں طرح سے اثرات ڈالے ہیں۔
فتنوں کےاس دور میں کیاکیاجاےکہ اس لت سے ہرممکن حد تک محفوظ رهیں
یہاں پرچند اهم باتیں ہیں جن پر عمل کر کے اس کو کنٹرول کیا جا سکتا ھے
جو بھی کام کرتے ہیں اس کی اچھی طرح جانچ کریں اس کے نقصانات کو مد نظر رکھتے ہوے پرکھیں ماحول آپ پر سب سے زیادہ اثر انداز هوتا ہے خود بھی بچیں اور اپنی ساتھیوں کو بھی بچا ئیں
حفاظت کی دعائیں پڑھیں،استغفار کی کثرت کریں، ایماندای سے سوچیں کہ آپ جو بهى کر رہی ہیں کیا وہ صیح ہے یا غلط؟؟
ایک بات کافی مشہور ہو رہی ہے کہ مائنڈفل نیس پہ کام کریں یہ کیا ہے؟؟ اس کا مطلب ہے کسی ایک چیز پر فوکس کرنا اور الحمدلله ہمیں تو دن میں پانچ مرتبہ اس بات کا موقع ملتا ہےجو ہمارے رب نے ہمیں سیکھایا ہے اپنی نمازوں کی کوالٹی بہترکریں آپ میں امپلس کنٹرول خود ہی آجاے گا
Read this also
سوشل میڈیا اور پھیلتی بے حیائی
اگر سب کر رہی ہیں مگر امپلسس کم نہیں ہو رہے تو فرض کے ساتھ سنت پڑھیں،نوافل ادا کریں، تہجد کی عادت ڈالیں،ماں کی باتوں پر، فیڈبیک پرخاص نوٹس لیں جو محبت ماں کی آپ سے ہے وہ کوئی اور کر نہیں سکتا
شیطان اور آپ کا نفس ہمیشہ آپ کو ناکامی کی فیلنگ دےگا یہ بات کبھی مت بھولیں،لوگوں کی باتوں کی پروہ مت کریں،بس کوشش جاری رکھیں،آپ خود کو خود ہی بدل سکتی ہیں کوئی دوسرا نہیں کرسکتا
مقصد کو ذہہن میں رکھیں، دوسروں کی تقلید نہ کریں کوئی کیا کررہا ہے آپ کو پروہ نہیں ہونی چاہیے،آرٹیفیشل چیزوں سے بچیں، نیچرل بنیں،اپنے ایموشنز پر کنٹرول کرنا سیکھیں
خود کو اور اپنے بچوں کو قرآن سے جوڑیں کیونکہ قرآن فرقان دیتا ہے،عقیدہ پڑھائیں، عمر کے حساب سے ذمہ داریاں سیکھائیں،اپنے ساتھ کام میں مدد لیں
کچھ چیزیں یاد رکھیں بچوں کی نیچر ہوتی ہے ضدکرنا،اپنی بات منوانا تو اس وقت آپ نے اپنے اندر ٹھہرآو پیدا کرنا ہے کسی بھی بات کے لیے فورأ نہیں سرنڈر کرنا
اپنے بچوں کےساتھ خود انگیج ہوں،ان کو ٹائم دیں،دو سال سے پہلے بچوں کو کبھی بھی سکرین مت دیں،ان کو ہگ کریں،پیاردیں،ڈسکس کریں،نصیحت مت کریں،بلکہ ان کی پرابلمز کو حل کریں
بچوں کو باقاعدہ قرآن کلاس سے جوڑیں ان میں خود ہی شعور آتا جاے گا ایک اچھی ماں ہی اچھی نسل کو جنم دیتی ہے اپنے بچوں کو سنوارنے کے لیے ماوں کو خود کو بدلنا ہوگا قرآن سے جڑنا ہوگا ایمان کے ساتھی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ہر معاملےمیں آپ کی بہتریں رہنمائی کر رہا ہے اسے اپنا وقت دیں اور اپنی دنیاوآخرت سنوار لیں اللہ آپ کو آسانیاں عطا کرے آمین
بے لگام سوشل میڈیا سے بچاو ممکن ہے