464

تربیت اولاد اور والدین

تحریر شئیر کریں

سلسلہ وار
تربیت اولاد اور والدین جانیے وہ۔سب کچھ جس سے آپ ابھی۔تک لا علم تھے

بچے کسی بھی معاشرے کا حسن ہوتے ہیں۔
سبھی بچوں کے والدین چاہتے ہیں کہ ہم اپنے بچوں کو اچھی خوراک دیں، اچھی تعلیم دیں، ہمارے بچوں کی صحت اچھی ہو، ہمارے بچے اچھی طبیعت کے مالک ہوں، بچوں کو اچھا ماحول ملے، یہاں تک کہ ہمارے بچوں کے دوست بھی اچھے ہوں۔


تو دیکھئے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی اور ذہنی قوت کی بھی فکر کیجئے۔صحت مند ذہن اور صحت مند جسم رکھنے والے بچے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں پیدا کرنے کے قابل ہوتے۔ حدیث مبارکہ میں ہے کہ “اپنے بچوں کو تیراکی، تیراندازی اورگھڑسواری سکھاؤ اور انھیں قرآن مجید کی صحیح تلاوت کرنا سکھاؤ” تیراکی، تیراندازی اورگھڑسواری بہترین کھیل ہیں۔ ان تمام کھیلوں میں ورزش یا جسمانی مشقت پائی جاتی ہے جو صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ کچھ دیر کھیل کربچے تھک جائیں گے تو جسمانی طاقت میں اضافہ ہوگا اس کے بعد وہ تازہ دم ہوکر پڑھ سکیں گے،

تعلیم اور کھیل کے درمیان وقفے سے ذہن مستقل دباؤ اوربوجھ سے آزاد ہوگا۔ کھیل کود بچوں کے قوت حافظہ و یادداشت کو بہتر بناتا ہے، کھیلنے سے بچوں میں سننے، دیکھنے، سونگھنے، چکھنے اور چھونے کے حواس بھی مضبوط ہوتے ہیں جو نارمل زندگی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اس کے برعکس اگر وہ بیٹھے بیٹھے کارٹون اوروڈیوگیم میں مصروف رہیں گے تو پورادن گزرنے کے باوجود ان کا نہ دل بھرے گا نہ ہی ان کو حقیقی فرحت وخوشی نصیب ہوگی۔


تعلیم اور کھیل کود اپنی جگہ لیکن بچوں مکمل آزادی نہیں دینی چاہیے ان کی اصلاح کو نظر انداز مت کریں غلط کاموں پر بچوں کی غیر ضروری حمایت بگاڑ کا باعث بن سکتی ہے۔ اگر کوئی استاد ،رشتہ دار یا محلے دار آپ کے بچے کو کھیل کود کے دوران کسی غلط بات سے روکیں تو اس سے جھگڑنا نہیں چاہیے بلکہ انہیں نصیحت کرنے پر سراہنا چاہیے۔ والدین کی بے جا حمایت بچوں کی تربیت میں کمی کی صورت میں سامنے آتی ہے۔

بچوں کوحکمت عملی سے اچھائی کاحکم دیں اور برائی سے منع کریں۔ اچھے کام کا کہنا ہو یا کسی برے کام سے منع کرنا ہو تو ترغیب و ترھیب سے کام لیں۔ فورا حکم صادر نہ کریں۔بچوں میں کوئی اچھی عادت دیکھیں یا بچہ کوئی اچھا کام کرے تو اس کی اچھائی کا اظہار ضرور کریں۔ دوسروں کے سامنے اظہار کرنے سے اس کی وہ عادت مزید پختہ ہوجائے گی اور اس کی فطرت ثانیہ بن جائے گی۔

بقلم ام عبداللہ بن عمر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں