211

تین لفظوں سے بچیں

تحریر شئیر کریں

*تین لفظوں کے تکبر سے خود کو پوری طرح بچائیں*

إمــام ابــن القـيـّـم رحمه الله فرماتے ہیں:
لفظ *”میں“ ”میرا“ اور ”میرے پاس“* ان تین الفاظ میں تکبر کا جو عنصر پایا جاتا ہے اس سے اپنے آپ کو پوری طرح سے بچائیں،
اس لئے کہ ان الفاظ کے ذریعہ ابلیس، فرعون اور قارون کی آزمائش ہوئی تھی،
ابلیس نے کہا تھا کہ میں حضرت آدم سے بہتر ہوں۔
فرعون نے کہا تھا کہ مصر کی بادشاہت میری ہے۔
اور قارون نے کہا تھا کہ میرے پاس جو علم ہے اس کے وجہ سے مجھے دولت ملی ہے لفظ *”میں“* کا سب سے بہتر استعمال بندے کے اس طرح کے جملے میں ہے کہ میں گنہگار اور استغفار کرنے والا ہوں لفظ *”میرا“* کا بہتر استعمال اس طرح کے جملوں میں ہے کہ گناہ اور جرم میرا ہی ہے محتاجی اور ذلت میرے لئے ہے اور *”میرے پاس“* کا پسندیدہ استعمال یہ ہے کہ اے اللہ میری سنجیدگی، مذاق اور دانسته و نا دانسته گناہوں کو بخش دے، یہ سب کچھ میرے پاس ہے
▪️▪️▪️
*وليحذَرْ كلَّ الحذر من طغيان : «أنا» و «لي» و «عندي»، فإنَّ هذه الألفاظ الثَّلاثة ابتُلِي بها إبليس وفرعون وقارونُ، فــ(أنا خيرٌ منه) لإبليس، و (لي ملك مصر) لفرعون، و (إنَّما أوتيته على علمٍ عندي) لقارون . وأحسنُ ما وُضِعَتْ «أنا» في قول العبد :أنا العبد المذنب، الخَطّاء ، المستغفر، المعترف ونحوه. و «لي» في قوله : لي الذَّنب، ولي الجرمُ، ولي الفقر والمسكنة .و «عندي» في قوله : «اغفِرْ لي جِدِّي وهَزْلي وخطئي وعَمْدي، وكلُّ ذلك عندي» .*
[ زاد المعاد صــ( ٢ / ٥٥٠ ) ]
تین لفظوں سے بچیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں