439

حرم میں پہلی بار خواتین سیکورٹی اہلکار تعینات

تحریر شئیر کریں

حرم میں پہلی بار خواتین سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیں گئیں ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام میں سیکورٹی اور دیگر عمور کی نگرانی کے لیے اسی کے قریب خواتین اہلکار تعینات کر دی گئیں ہیں۔جو کہ سعودی معاشرے کے لیے حیران کن ہے۔

حرم میں تعینات اہلکار کو کرونا ایس او پیز کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ عمرہ کے لیے آنے والی خواتین زائرین کی نگرانی اور مدد فراہم کرنا ہے۔

خواتین اہلکار اپنے فرائض بڑے ذوق و شوق سے ادا کرتے ہوئے دکھائی دے رہی تھیں۔اللہ کے گھر میں جاب حاصل کرنا کس قدر پر سکون تجربہ ہے۔ڈیوٹی پر موجود خواتین نے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

حرم میں پہلی بار خواتین سیکورٹی اہلکار تعینات ہونے پہ خواتین بہت خوش ہیں کہ انھیں بھی اللہ کے گھر میں ڈیوٹی دینے کا شرف حاصل۔ہوا اور زائرین کی مہمان نوازی اور خدمات بھی اجر کا باعث ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں