343

دفاعی میدان میں پاکستان کو مضبوط بنائیں گے

تحریر شئیر کریں

دفاعی میدان میں پاکستان کو مضبوط بنائیں گے۔یہ بات ترک صدر طیب رجب اردوان نے اپنے حالیہ خطاب میں کہی۔ترکی کا شمار اب دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جو دفاعی میدان میں اتنے مضبوط ہوچکے ہیں کہ اب انھیں کسی پہ انحصار نہیں کرنا پڑتا۔

طیب اردوان نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان بھی ترکی کی طرح ایسی جغرافیائی حدود کے گرد واقع ہے جو پچیدہ ترین ہے۔دونوں ملکوں کو عالمی سطح پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی اور پاکستان کے ایک معاہدے پر دستخط بھی ہو چکے ہیں۔جسے اسٹریجٹک اکنامک فریم ورک کا نام دیا گیا ہے۔اس معاہدے کے تحت دونوں ملک مل کر اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ملک کی اکنامی اور دفاع کو بھی مضبوط بنائیں گے۔جس کے تحت اب اردوان کا بیان کے هم دفاعی میدان میں پاکستان کو مضبوط بنائیں گے۔سے بھی واضح ہوتا ہے۔

طیب اردوان نے دنیا کے حکمرانوں کو للکارتے ہوۓ کہا کہ ترکی نے

یہ بھی پڑھیے

ایلف شفق ادب کی دنیا کا نیا پاولوکویلو

بحری برتری حاصل کر لی ہے اس لیے اب اسے کسی اور ملک سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اوع وہ چاہتا ہے کہ اپنے مسلمان ملکوں کو بھی اس میدان میں خودکفیل بناۓ تاکہ وہ بھی ناقابل تسخیر بن کر امت مسلمہ کا نام روشن کر سکیں۔دفاعی میدان میں پاکستان کو مضبوط بنا کر رہیں گے اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں