459

روس نے کرونا وائرس کے حوالے سے دنیا کو بڑی خوش خبری سے آگاہ کر دیا۔

تحریر شئیر کریں

روس نے کرونا وائرس کے حوالے سے دنیا کو بڑی خوش خبری سے آگاہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق روس میں کرونا وائرس کے حوالے سے نئ پیش رفت سامنے آئی ہے۔اگرچہ یہ بحث پوری دنیا میں جاری ہے کہ کرونا وائرس سے جان کب چھوٹے گی۔چھوٹے گی بھی یا نہیں؟

تو اس حوالے سے روس نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کو آۓ ہوۓ ڈیڑھ سال بیت گیا ہے تو دنیا کو اس کی قوت مدافعت پہ بھروسہ کرنا ہوگا۔

روس کے صدر نے دنیا کو خوش خبری سناتے ہوۓ کہا کہ 2021 کا موسم گرما اس حوالے سے بہت خوش قسمت ہوگا کہ کرونا وائرس کے خلاف اسی فیصد آبادی قوت مدافعت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاۓ گی۔

کووڈ 19 کے خاتمے کا انحصار انسان کی قوت مدافعت پر ہے۔جتنی قوت مدافعت بڑھے گی اتنا ہی بیمارہوں پر کنٹرول حاصل کرنا بھی آسان ہوگا۔روس کی یہ تحقیق حقائق پر مبنی دکھائی دیتی ہے۔اگر اسی فیصد آبادی کرونا کا شکار ہے تو ردعمل میں بھی اتنی قوت مدافعت پیدا ہو جاۓ گی۔اور اگر اس سے کم ہے تو بھی لوگوں کو اب آگاہی حاصل ہوئی ہے کہ اپنی قوت مدافعت کیسے بڑھانی ہے۔وہ ایسی غذاؤں پر انحصار کرنے لگے ہیں جو قوت مدافعت کے بڑھانے کا سبب ہیں۔ایک بات اور وہ یہ کہ جب کوئی وائرس حملہ آور ہوتا ہے تو پوری شدت سے ہوتا ہے جیسے جیسے وقت گزرتا ہے اس کی شدت میں کمی آنے لگتی ہے۔ کرونا وائرس کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے ۔اس کی نئ اقسام کے حوالے سے اگرچہ دنیا پریشان ہے مگر یہ نئ اقسام بھی ریکوری کے عمل پر اثرانداز نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں