309

زراعت اب روبوٹ کے ذریعے

تحریر شئیر کریں

زراعت اب روبوٹ کے ذریعے


ٹیکنالوجی کس قدر ترقی کر رہا ہے یہ تو ہم سب جانتے ہیں۔ دوسرے ترقی یافتہ ممالک میں بہت سے نئے ریسرچ ہوتے ہی رہتے ہیں۔ جیسے اب ممکن ہے کہ زراعت کے لئے روبوٹ کام کریں۔ اور اس کا فائدہ چھوٹی زمین کے مالک زمیندار کو بہت زیادہ ہوگا۔ ندر لینڈ یہ تجربہ کررہا ہے۔کیونکہ دنیا میں سب سے زیادہ پھول ، سبزیاں اور پھل ندر لینڈ کی زمین پیدا کرتی ہے۔ وہاں کی زمین کاشت کاروں کے لئے بہترین ہے اس لئے وہاں یہ تجربہ کیا جارہا ہے ۔


پکر روبوٹ


ندر لینڈ میں ہی پہلے ایک روبوٹ بنایا گیا اور شملہ مرچ کے پودے پر اسے بھیجا گیا جہاں ہاتھوں جیسی مشین کے زریعے وہ اسے توڑتا ہے پھر سامنے اس کے کیمرہ لگا ہے جس سے وہ سکین کر تا ہے کہ شملہ میں کوئی خرابی تو نہیں پھر سامنے چھری آتی ہے جس سے ڈنڈی کٹتی ہے اور پھر وہ باسکٹ میں رکھتا ہے۔ یہ صرف شملہ مرچ کے لئے نہیں ہے بلکہ اسی طرح ہر پھل کے لئے یہ بنایا جارہا ہے کہ وہ اسے درخت دے چنیں صاف کرے اور باسکٹ میں ڈالیں۔ یہ تمام کام ایک سوفٹ وئیر کے زریعے کروایا جارہا ہے۔

اسی طرح سٹابری کے لئے ایک پکر تیار کیا جس کے اوپر کیمرا لگا ہے جس کے زریعے وہ اسے دیکھتے ہیں پھر آہستہ آہستہ اسے درخت سے پکڑ کر نیچے لاتے ہیں ۔پھر اس میں ایک چھری لگی ہے جس کے زریعے اسے کاٹ دیا جاتا ہے اور باسکٹ میں رکھا جا تا ہے۔ لیکن کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ صرف ایک پھل کے لئے اتنی بڑی مشین نہیں رکھ سکتے کیونکہ انہیں اسی سے سیب بھی لینا ہے جس کا سائز بڑا ہوتا ہے، سٹابری بھی ناشپاتی بھی اسی سے کرنا ہے جو وہ مشین نہیں کرسکتی اس لئے ایک بڑی مشین بن رہی ہے جو ہر قسم کے پھل کو توڑ سکے۔


سینسر


جرمنی کی پروفیسر جنہوں نے سیب میں ایسے سینسر لگائے ہیں جو یہ بتاسکتا ہے کہ یہ پھل تیار ہوا ہے یا نہیں اسی طرح تنا میں بھی ایک سینسر لگا ہے جو یہ بتاتا ہے کہ پھل کتنے دن میں تیار ہوجائے گا۔ اسی طرح انہوں نے چیری کے لئے بھی ایپ بنایا ہے جو چیری کو سکین کر کے یہ بتاتا ہے کہ یہ خراب ہے یا نہیں یا یہ تیار ہوا ہے یا کچا ہے میٹھا ہے یا ذائقہ ٹھین نہین وہ ایپ کے زریعے پتا چلتا ہے۔


سپرے


جو سپرے زمین کے لئے استعمال ہوتی ہے اس سے زمینین خراب ہوتی ہیں۔ امریکہ میں سب سے زیادہ زمین خراب ہوئی پیسٹیائڈ کی وجہ سے اس لئے اب ایسے روبوٹ تیار کئے جارہے جو یہ کام کرے ایک کمپنینے ڈران تیار کیا جس میں کیمرے لگے ہیں وہ دور سے ہی فنگس کو دیکھلے گا اور ایسا سپرے کرتا ہے جس سے زمین کو نقصان نہیں پہنچتا۔

زراعت اب روبوٹ کے ذریعے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں