سکھ کسانوں نے لال قلعہ پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا۔
نئ دہلی خبررساں ادارے کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ سکھ کسانوں نے لال قلعہ پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا۔سکھ کسانوں کی جانب سے یہ ایک تاریخی قدم ہے جو انھوں نے اٹھایا اور مودی کو ناکو ں چنے چبوا دیے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں اور زرعی قوانین کے حوالے سے کئ ماہ سے تنازعہ چل رہا تھا۔آج یوم جمہوریہ کے موقع پر احتجاج کرنے والے سکھ کسانوں نے دہلی کے لال قلعہ پر اپنا جھنڈا لہرا کر ثابت کر دیا کہ وہ کسی رکاوٹ کو نہیں مانتے اور خالصتان کے لیے پر عزم ہیں۔
اس موقع پر اٹھائی گئ تمام رکاوٹیں دم توڑ گئیں۔کسانوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس بھی پھینکی گئ۔مگر ان تمام رکاوٹوں کے باوجود پولیس کسانوں کے عزم وہمت کو نا توڑ سکی۔ان کسانوں کے ہاتھوں میں اپنی تنظیم کے جھنڈے تھے۔ان میں سے ایک جیالے نے آگے بڑھ کر لال قلعہ پر جھنڈا لہرا کر بھارت کے سینے میں خنجر گھونپ دیا۔