شارجہ کے شہریوں کے لیے کرونا چیلنج۔۔۔علاج بتانے والے کو بڑا انعام دیا جاۓ گا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شارجہ کے شہریوں کو کرونا سے نبٹنے کے لیے ایک چیلنج فراہم کر دیا ہے۔حکومت نے اس کام کے لیے ایک بڑی رقم انعام دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔جو کوئی کرونا کا علاج ویکسین اور کوئی نئ ریسرچ بتاۓ گا اسے پاکستانی آٹھ لاکھ کے قریب نقد انعام دیا جاۓ گا۔
اس مقابلے میں انفرادی طور پر بھی شرکت کی جا سکتی ہے اور چار لوگ مل کر بھی شریک ہو سکتے ہیں۔مقابلے میں شارجہ کے شہری شریک ہو سکتے ہیں اپنی منفرد تجاویز کے ساتھ جو واقعتا کرونا کے علاج میں معاون ثابت ہو سکیں۔