384

عصمت دری کے بڑھتے ہوۓ واقعات اور ہم

تحریر شئیر کریں

ارم ظہیر

دل ہے کہ خون کے آنسو رو رہا.. جسم بے جان سا ہے.. پہلے کراچی میں معصوم کلی کو نوچ کر موت کی بھینٹ چڑھا دیا گیا.. اور اب چند دن بعد ہی ایک ماں کی عصمت کی چادر کی دھجیاں اڑا دی گئی.. وہ ماں جس نے اپنے بچوں کے سامنے اپنی عزت کو کھو دیا ساری زندگی کیسے گزارے گی؟ .. اس کا قصور نہ ہوتے بھی وہی قصور وار سمجھی جاۓ گی…. ہاں قصور وار تو ہم سارے ہیں.. معاشرہ ہم اسلامی نہیں چاہتے.. مغربی معاشرت چاہتے ہیں اور وہاں تو دن رات میں نجانے کتنے ریپ ہوتے ہیں.. جب اسلامی انقلاب کی بات آتی ہے تو سب سے پہلے جو خوف سر اٹھاتا ہے وہ یہی ہوتا ہے کہ اسلامی حکومت آ گیٔ تو وہ تو خواتین کو شرعی پردہ کروا دیں گے.. صرف اسی وجہ سے اسلام نے عورت کو پردے کا حکم دیا.. تاکہ وہ پہچان لی جائے کہ وہ مسلمان اور با عزت ہے.. پھر حکم دیا کہ اپنے محرم کے بغیر سفر نہ کرے.. بےشک وہ سفر حج ہی کیوں نہ ہو..
لیکن ہمارے معاشرے کو یہ باتیں دقیانوسی لگیں.. عورت کو ان بھیڑیوں نے خود ہی لبرل لبرل کے نعروں میں گھروں سے باہر نکال کر دنیا اور آخرت کی رسوائی میں جھونک دیا..
آج سے کوئی بارہ سال پہلے ایک واقعہ سنا تھا کہ کسی گاؤں کی خوبصورت خاتون تھیں..وہ قضائے الہی سے وفات پا گئیں.. تو تدفین شاید شام میں ہو گئی.. اور رات کو قبر کھود کر میت سے چار افراد نے اجتماعی زیادتی کی.. اس خبر کو پڑھ کر بہت دن تک اس کے اثر سے نہ نکل سکے..
اور پھر پچھلے دو تین سال سے تو بچیوں اور بچوں سے زیادتی کے انگنت واقعات سن کر تو گویا رات کی نیند اور دن کا سکون ختم ہو گیا ہے..
ایک ماں ان واقعات کو سننے کے بعد کیسے دل پر پتھر رکھ کر اپنے بچوں کو سکول بھیجتی ہے کسی اپنے پر بھی بھروسہ کرنے کو دل نہیں کرتا…
اگر معاشرہ اسلامی ہو.. اگر زانی کو سرعام کوڑے مارے جائیں اور سنگسار کیا جائے.. چوری پر ھاتھ کاٹ دیا جاۓ.. قاتل کی گردن اڑا دی جائے.. تو کیا کوئی جرم کرنے کا سوچے گا…؟ لیکن بات پھر وہیں آ جاتی ہے کہ “معاشرہ اسلامی ہو تو” ….
لیکن قیمت تو ہم سب ہی ادا کر رہے ہیں.. اگر ہم گھروں میں بچوں کی مذہبی تربیت کرتے ہیں تو معاشرہ ان کو غیر اسلامی رسومات میں الجھا لیتا ہے.. اور اس طرح کے معاشرے میں جہاں بےدین گھرانے برائی کی بھینٹ چڑھتے ہیں وہاں دیندار گھرانے بھی اس کی لپیٹ میں آجاتے ہیں..
اللہ ہمیں دین کی سمجھ عطا فرمائے.. اور ہمارے معاشرے کو اسلامی بناۓ.. اللہ معاشرے کے ناسوروں کو نیست ونابود فرمائے… اور ہمارے بچوں اور عورتوں کی حفاظت فرمائے… آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں