414

عیدا الاضحی اور بیوٹی ٹپس

تحریر شئیر کریں

———–

تحریر : روبینہ شاہین
عیدا الاضحی کی آمد آمد ہے۔کرونا وائرس کے ساۓ تلے عید منانا یقینا ایک مشکل ٹاسک ہے۔مگر کبھی کبھی مشکلات بھی آنی چاہیے اس سے آسانیوں کا پتہ چلتا ہے کہ وہ کتنی بڑی اللہ کی رحمت ہے۔جن کا اس سے قبل ہمیں ادراک ہی نہ تھا۔تو بات ہو رہی تھی عید البقرہ پہ خواتین گھر پہ رہ کر خود کو کیسے سجے سنواریں۔تو اس سلسلے میں کچھ آرگینک ٹپس ہیں جو کیمیکل فری بھی ہیں اور اپنی افادیت کے لحاظ سے بہترین بھی۔
۔۔۔۔۔
سرکہ شہد اور عرق گلاب
۔۔۔۔۔
سرکہ انسانی صحت کے لیے لاجواب تو ہے ہی اب بیوٹی ٹپس میں بھی کافی فائدے سامنے آۓ ہیں ۔
سرکہ پورز کو بند کرنے میں لاجواب ہے۔حدیث میں آتا ہے سرکہ زخم کو کھلنے نہیں دیتا۔جن لوگوں کو بلیک هیڈز کب مسئلہ ہے وہ جانتے ہیں کہ یہ کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے۔دوران فیشل نکلوا بھی لو تو کچھ دن بعد پھر سے ہو جاتے ہیں۔اس کا مستقل اور پائیدار حل سرکہ کے استعمال میں ہے۔کچھ ہی دنوں کے استعمال سے نا صرف بلیک ہیڈز ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتے ہیں بلکہ چہرے کے دیگر مسائل جیسے زیادہ عمر کی وجہ سے جھریاں پڑنا،جلد کا ڈھیلا پن،رنگت میں نکھار وغیرہ کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
۔۔۔۔۔
استعمال کا طریقہ
۔۔۔۔۔۔
شہد ،سرکہ اور عرق گلاب تینوں کو ہم مقدار لے کر لوشن بنا لیں اور رات کو سوتے وقت لگا لیں۔جن لوگوں کو چپچپاہٹ ہوتی ہو وہ عرق گلاب کی مقدار جتنی چاہے بڑھا لیں۔
۔۔۔۔۔۔
وٹامن سی اور گلیسرین
۔۔۔۔
وٹامن سی جہاں آپ کی جلد کے لیے بہت مفید ہے وہی گلیسرین بھی آپ کی جلد کو نرم و ملائم اور جاذب نظر بناتی ہے۔ان دونوں کے اکٹھے استعمال سے آپ کی جلد فورا گلو کرتی ہے۔اگر آپ کو فوری طور پر کہیں جانا پڑ جاۓ اور وقت کم ہو تو ایک ساشہ وٹامن سی میں گلیسرین مکس کریں اور 15 منٹ کے لیے چہرے اور ہاتھوں پہ لگا لیں۔آپ گلنار ہو جائیں گیں۔تازگی اور گلابی پن چھلکنے لگے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسپرین اور لیموں
۔۔۔۔۔۔
ڈسپرین جلد کے امراض کے لیے مفید ہے۔اس سے ایکنی اور چہرے کے داغ دھبے دور ہوتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ چہرے کو نرم و ملائم بھی کرتی ہے۔خصوصا پیروں کی جلد کو نرم بنانے کے لیے ڈسپرین کا ماسک بہت مفید ہے۔
۔۔۔
استعمال کا طریقہ:
۔۔۔۔۔۔
سات گولیاں ڈسپرین پانچ چمچ لیموں کے رس میں ملب لیں چهرے اور پاؤں په لگا لیں۔خصوصا پاؤں پہ لگا کر دس منٹ کے لیے شاپر چڑھا لیں تاکہ جلدی خشک نا ہو اور جلد پہ زیادہ دیر تک قائم رہے۔دس منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔چہرہ اور پاؤں نرم و ملائم ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔
کچھ آرگینک چیزیں جو ہمارےگھر میں ہمہ وقتہ موجود ہوتیں ہیں۔جن کے استعمال سے آپ خود کا خیال رکھ سکتی ہیں۔اور خوبصورت نظر آ سکتی ہیں۔
۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں