پاکستان کی فری لانسنگ میں بڑھتی ہوئی مارکیٹ،حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان فری لانسنگ میں چوتھے نمبر پہ آ گیا ہے۔دنیا کے دس ممالک کی فہرست پاکستان کا چوتھے نمبر پہ آنا یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان فری لانسرز کی ایک بہت بڑی مارکیٹ بننے جا رہا ہے۔2018 کے ایک سروے کے مطابق پاکستان میں ساٹھ ہزار سے زیادہ فری لانسرز موجود تھے جس کی شرح میں تب سے لے کر اب تک اڑتالیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔جبکہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فری لانسرز کی بڑی تعداد موجود ہے۔
پاکستان کی مجموعی آبادی کا کثیر حصہ نوجوانوں ہر مشتمل ہے۔پاکستان میں نوکریوں کے نا ہونے سے نوجوانوں کا فری لانسنگ کی طرف رجحاان بڑھ ریا ہے۔جنوبی ایشیاء میں پاکستان کا فری لانسنگ میں رینک کرنا خوش آئند ہے۔
بے روزگاروں کی ایک بڑی کھیل ہے جو پاکستان میں فری لانسنگ میں مصروف ہے۔
فری لانسنگ کیا ہے؟
فری لانسنگ سے مراد گھر بیٹھ کر آن لائن کام کرنا ۔جس میں آپ خوداپنے باس ہوتے ہیں۔دنیا کے جس کونے میں چاہیں بیٹھ کر کام کر سکتے ہیں۔
پاکستان میں ڈی جی سکل ویب سائیٹ Digiskill ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو فری فری لانسنگ کی تعلیم دے رہا ہے۔لاکھوں نوجوان یہاں سے تعلیم لے کر آن لائن بزنس میں مصروف ڈالرز کمانے میں مصروف ہیں۔ڈی جی سکل ویب سائیٹ فری میں کورس بھی کرواتی اور سرٹیفیکیٹ بھی دیتی ہے۔
فری لانسنگ اس وقت پوری دنیا میں بڑی تیزی سے پھل پھول رہی ہے۔فری لانسرز کا مستقبل بڑا روشن ہے۔بات صرف اتنی ہے کسی نا کسی سکل میں مہارت حاصل کر لی جاۓ۔اور یہ مہارت ایسی ہو کہ آپ سے اچھا یہ کام کوئی اور نا کر سکتا ہو۔