448

فیصل آباد کی طالبہ نے سنسر اور کیمرے والےجوتے ایجاد کر لیے

تحریر شئیر کریں

فیصل آباد کی طالبہ نے سنسر اور کیمرے والےجوتے ایجاد کر لیے

سینسر اور کیمرے والے جوتے ایجاد،فیصل آباد کی کی ایک طالبہ کا کارنامہ ہے۔
تفصیلات کے مطا بق شامزے منیر جو کہ آئی ٹی کی طالبہ ہیں۔انھوں نے سپیشل جوتے ایجاد کیے ہیں۔ان جوتوں کی خاص بات یہ ہے ان جوتوں کے اگے کیمرہ اور سنسر لگا ہوا ہے۔یہ جوتے اندھے افراد کو چلنے میں راہنمائی فراہم کریں گے۔اگر چلتے ہوۓ آگے کوئی رکاوٹ آ رہی ہے تو یہ اس کے بارے میں اطلاع دیں گے۔

ان جوتوں کو چارج بھی کیا جا سکتا ہے۔جوتوں کی قیمت بارہ ہزار ہے۔حکومت تعاون کرے تو اس سے کم قیمت پر یہ جوتے تیار ہو سکتے ہیں۔

شانزے کی یہ کاش یقینا تحسین کے قابل ہے۔پاکستان میں لڑکوں کے ساتھ لڑکیاں بھی اب آئی ٹی میں ایجادات کی طرف آ رہی ہیں۔جو کہ خوش آئند بات ہے۔اگر ایسے ہونہار بچوں کو سہولتیں فراہم کیں جائیں تو کچھ شک نہیں یہ قابل قدر کارنامے سرانجام دے سکتے ہیں۔ویل ڈن شانزے۔۔۔

فیصل آباد کی طالبہ نے سنسر اور کیمرے والےجوتے ایجاد کر لیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں