433

لوگ حج کو بھولتے جا رہے ہیں

تحریر شئیر کریں

لوگ حج کو بھولتے جارہے ہیں :

موذی کرونا سے پہلے لوگ سال بھر حج اور عمرہ کی باتوں اور کوشش میں مصروف رہتے تھے ، ایام حج میں لوگوں کا شوق و ذوق مزید بڑھ جاتا تھا۔
کرونا کی اڑ میں پرنس “ایم بی ایس” کا غلط اور غلیظ فیصلہ ۔۔۔۔۔۔ عالم اسلام رفتہ رفتہ قبول کرتا جارہا ہے ، سعودی کے اس “کافرانہ اور ظالمانہ” فیصلے کیخلاف دنیا کے کسی بھی حصے سے احتجاج بلند نہیں ہورہا ہے ، سعودی کے سینما ھال کھل گئے ہیں جہاں کوئی “ایس او پیز” لاگو نہیں ، کیسینوز میں وہی چہل پہل ہیں ، ہوٹلز اور شاپنگ مالز میں وہی رونقیں ہوتی ہیں مگر حرمین بند پڑے ہیں ۔
تعجب کی بات ہے ، یورپ بھر میں “یوروکپ فٹ بال ٹورنمنٹ” کے دوران وہی پرانی جوش وخروش دیکھنے میں اتی ہے لیکن حرمین پر ابھی تک کویڈ 19 کی نخوست کا سایہ ہے۔

جب یورپ و امریکہ میں کھیل کے میدانوں میں عوام کا ھجوم دیکھتے ہیں ، دوسری طرف سعودی اور امارات میں کاروباری ، تفریحی اور “انٹرٹینمنٹ” والی مقامات پر وہی پرانی سرگرمیاں نظر اتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ،
تو ۔۔۔۔۔ “حرمین” کی بے بسی اور بےکسی پر رونا أتا ہے ۔۔۔۔۔۔ !!

نوٹ : روایت کا مفہوم ہے کہ
” خانہ کعبہ بنانے کے بعد جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو وحی ائی کہ اب اعلان کرو تو اپ نے تعجب سے فرمایا اس صحرا سے میری اواز دنیا تک کیسے پہنچے گی تو جبرائیل نے فرمایا ، یہ اپکا کام نہیں ہے اپ صرف اعلان کرے اواز پہنچانا “ہمارا” کام ہے”-

سعودی حکام تک (بظاہر) ہمارا اواز نہیں پہنچ سکتا مگر اپ صرف وائرل کیجئے باقی کام “انکا” ہے ہوسکتا ہے “وہ” اپنے اور اپنے محبوب (صل اللہ علیہ والہ وسلم) کی گھر کی رونقیں بحال ہو جائیں۔

حرکت#میں #برکت #ہے

لوگ حج کو بھولتے جا رہے ہیں ۔بڑا تلخ اور اہم نکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں